| آدابِ طعام |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پر دس مرتبہ صبح اور دس مرتبہ شام درود پاک پڑھا اُسے قِیامت کے دن میری شفاعت ملے گی۔
ہے کہ خِلال نیم کی لکڑی کا ہوکہ اس کی تَلخی سے مُنہ کی صفائی ہوتی ہے اور یہ مَسُوڑھوں کیلئے مفید ہوتی ہے۔ بازاریTOOTH PICKS
عُمُوماً موٹی اور کمزور ہوتی ہیں۔ ناریل کی تیلیوں کی غیر مُسْتَعْمَل جھاڑو کی ایک تیلی یا کھجور کی چٹائی کی ایک پٹّی سے بلیڈ کے ذَرِیعے کئی مضبوط خِلا ل تیار ہو سکتے ہیں۔بعض اوقات منہ کے کونے کے دانتوں میں خَلا ہوتا ہے اور اُس میں بوٹی وغیرہ کاریشہ پھنس جاتا ہے جوکہ تنکے وغیرہ سے نہیں نکل پاتا ۔ اس طرح کے ریشے نکالنے کیلئے میڈیکل اسٹور پر مخصوص طرح کے دھاگے (flosses)
ملتے ہیں نیز آپریشن کے آلات کی دُکان پر دانتوں کی اِسٹیل کی کُریدنی (curved sickle scale)
بھی ملتی ہے مگر ان چیزوں کے استعِمال کا طریقہ سیکھنا بَہُت ضروری ہے ورنہ مَسُوڑھے زخمی ہو سکتے ہیں۔
خلال کی سات نیات
حدیثِ پاک میں ہے،اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے محبوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عظیم الشان ہے ،''مسلمان کی نیّت اسکے عمل سے بہتر ہے ''
(طبرانی معجم کبير ج۶ص۱۸۵ حديث ۵۹۴۲)
خِلال شروع کرنے سے قَبل بلکہ کھانا شروع کرنے سے پہلے ہی یہ نیّتیں کر کے ثواب کا خزانہ حاصِل کر لیجئے۔ (۱) کھانے کے بعد خِلال کی سنّت ادا کروں گا (۲)خِلال شروع کرنے سے قَبل بِسمِ اللہ پڑھوں گا(۳)مسواک کرنے کے لئے مدد حاصِل کروں گا(کیوں کہ دانتوں کے خَلا میں اٹکے ہوئے غذائی اَجزاء جب