Brailvi Books

آدابِ طعام
285 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)اُس شخص کی ناک خاک آلود ہو جس کے پاس میرا ذکر ہو ا وروہ مجھ پر دُرُود پاک نہ پڑھے۔
میرے آقا اعلیٰحضرت کے والدِ گرامی رئیسُ الْمُتَکَلِّمِین حضرتِ علامہ مولیٰنا نقی علی خان علیہ رحمۃ المنان
''اَحسَنُ الوِعا''
میں فرماتے ہیں،حکمتِ الہٰی عزّوجلّ ہے کہ کبھی تُو براہِ نادانی کوئی چیز اس سے طلب کرتا ہے اور وہ براہِ مہربانی تیری دُعا کو اِس سبب سے کہ تیرے حقّ میں مُضِرّ(نقصان دہ)ہے، رد فرماتا ہے۔ مَثَلاً تُوجُویائے سِیم وزَر(یعنی دولت کا طلبگار)ہے اور اِس(کے مل جانے)میں تیرے ایمان کا خطرہ ہے یا تو خَواہانِ تندُرستی و عافیّت (یعنی صحّت طلب کرتا )ہے اور وہ علمِ خدا عَزَّوّجَلَّ میں(تیرے لئے )مُوجِبِ نقصانِ عاقِبَت(یعنی آخِرت کے نقصان کا سبب  ہے۔ ایسا ردّ قَبول سے بہتر (یعنی ایسی دعا قَبول نہ ہونا ہی تیرے لئے مفید ہے،تواِس آیتِ مبارَکہ،)
وَعَسٰۤی اَنۡ تُحِبُّوۡا شَیْـًٔا وَّہُوَ شَرٌّ لَّکُمْ ؕ
ترجَمہ کنزالایمان:قریب ہے کہ کوئی بات تمہیں پسند آئے اور وہ تمہارے حق میں بُری ہو۔ (پ۲ البقرۃ ۲۱۶)
پر نظر کر اور اس رد (یعنی دُعا قبول نہ ہونے)کا شکر بجا لا۔کبھی دُعا کے بدلے ثوابِ آخِرت دینا منظور ہوتا ہے۔ تُو حُطامِ دنیا(یعنی دنیا کی ذلیل دولت)طلب کرتا ہے اور پروردگار عَزَّوّجَلَّ نَفائسِ آخِرت (آخِرت کی عُمدہ نعمتیں) تیرے لئے ذخیرہ فرماتا ہے۔ یہ جائے شکر ہے نہ کہ مقامِ شکایت۔
خِلال
کھانا کھانے کے بعد کسی لکڑی یا تِنکے سے خِلال کرنا سُنّت ہے۔بعض اسلامی بھائی خِلال کیلئے ماچِس کی تیلی کا بارُود اُکھیڑ
Flag Counter