| آدابِ طعام |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پرروزِ جُمُعہ دو سو بار دُرُود پاک پڑھا اُس کے دو سو سال کے گناہ مُعاف ہوں گے۔
کوئی اَتا پتا نہیں۔ ا ن کے تین بچّوں اور اُن بچّوں کی والِدہ کے اَخراجات ہمارے ذِمّے ہیں اور تنگدستی کا عالَم ہے، میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سفر میں دعاء کی نیّت سے مَدَنی قافِلہ کا مسافِر بنا ہوں۔ مَدَنی قافِلے کے اِختِتام کے تقریباًایک ہفتہ کے بعد ایک مَدَنی مشورہ میں وہ اسلامی بھائی شریک ہوئے اُن کے جذبات قابلِ دید تھے ، رو رو کر فرما رہے تھے،
اَلحمدُ لِلّٰہ عَزَّوّجَلَّ
مَدَنی قافِلہ میں سفر کی بَرَکت سے کرم ہو گیا،12 سال سے مفقودُ الخبر (گم شدہ)بھائی جان کا فون آگیا اور انہوں نے ہمیں ایک لاکھ 25 ہزار روپے بھی روانہ کئے ہیں۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
دعاء قبول نہ ہونے میں بھی حکمتیں۔۔۔۔۔۔
اَلحمدُ لِلّٰہ عَزَّوّجَلَّ
اِس طرح کے کئی واقعات ہیں جن میں قافِلوں میں سفر کر کے دعاء کرنے والوں کی مُرادیں پوری ہوئی ہیں،بَہُت سے ایسے بھی ملیں گے جن کی مُرادیں پوری نہیں ہوئیں ۔ اگرکبھی آپ کی دعاء کی قَبولیت کے آثار نظر نہ بھی آئیں تب بھی اللہ عَزَّوّجَلَّ کی رِضا پر راضی رہئے ۔کہ بارہا ایسا بھی ہوتا ہے کہ ہم جو کچھ مانگ رہے ہیں اُس کے نہ ملنے ہی میں ہمارے لئے بہتری ہوتی ہے جیسا کہ
جو کہ مَفقود ہووہ بھی موجود ہو ان شاءَ اللہ ،چلیں قافِلے میں چلو دُور ہوں سارے غم ہو گا ربّ کا کرم غم کے مارے سُنیں قافلے میں چلو