Brailvi Books

آدابِ طعام
283 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جو مجھ پر روزِ جمعہ دُرُود شریف پڑھے گا میں قِیامت کے دن اُس کی شفاعت کروں گا۔
کی طرح کا ہوتا ہے اوروہ بھیجے سے شروع ہو کر گردن سے گزرتا ہوا پوری رِیڑھ کی ہڈّی میں آخِر تک ہوتا ہے نیز گردن کی دونوں طرف پیلے رنگ کے دو مضبوط پٹّھے کندھے تک کِھچے ہوتے ہیں یہ کافی سخت ہوتے ہیں آسانی سے گلتے نہیں ان کا اور غُدُودکا کھانا بھی حرام ہے۔ذَبیحہ کے گوشت کے اندر جو خون رہ گیا وہ اگر چِہ پاک ہے مگر اُس خون کا کھانا مکروہ تحریمی ہے۔ لہٰذا گوشت کے وہ حصّے جن میں عمُوماً خون رہ جاتا ہے اُن کو اچھی طرح دیکھ لیجئے۔ مَثَلاً مرغی کے پکے ہوئے گوشت میں سے گردن ، پَر اورٹانگ وغیرہ کے اندر سے کالی ڈوریاں نکال لیا کریں کہ یہ خون کی نَسیں ہوتی ہیں، خون پکنے کے بعد کا لا ہو جاتا ہے۔مرغی کی گردن کے پٹّھے اور حرام مغزبھی نہ کھائیں۔
۱۲ سال کا گمشدہ بھائی مل گیا
ميٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو! سنّتوں کی تربیّت کے لئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسو ل کے ساتھ سفر فرماتے رہئے،علمِ دین حاصِل ہونے کے ساتھ ساتھ
اِن شاءَ اللہ عَزَّوّجَلَّ
دنیا کے مسائل بھی حل ہوتے رہیں گے جیسا کہ دعوتِ اسلامی کا ایک مَدَنی قافِلہ سبز پور(ہری پور، سرحد، پاکستان)میں سنّتوں بھرے سفر پر تھا، اس میں ایک اسلامی بھائی نے بتایا کہ میرے بڑے بھائی جان روزگار کے سلسلے میں بیرونِ ملک گئے ہوئے تھے، آج 12بر س ہوگئے اُن کا
Flag Counter