Brailvi Books

آدابِ طعام
282 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جب تم مُرسلین (علیھم السلام )پر دُرُود پاک پڑھو تو مجھ پر بھی پڑھو بے شک میں تمام جہانوں کے رب کا رسول ہوں ۔
وائرس (VIRUS) اور دوسرے میں دافِعِ وائرس(ANTI VIRUS)
 جراثیم ہوتے ہیں۔مکّھی جب کبھی کسی کھانے یا مشروب یعنی چائے ، دودھ یا پانی وغیرہ پر گرتی ہے تو وائرس والا پر پہلے ڈالتی ہے جس سے غذا میں وائرس پھیل جاتے ہیں اور کھانے والا بِیماری کا شکار ہوسکتا ہے اب اگر مکّھی کو غَوطہ دے دیں تو دوسرے پر کے دافعِ وائرس جَراثیم ان خطرناک جَراثیم کو ہلاک کردیتے ہیں اور غذا بے ضَرر ہوجاتی ہے۔
گوشت نوچ کر کھاؤ
اُمّ الْمُؤمِنِین حضرتِ سَیِّدتُنا عائِشہ صِدّیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا رِوایتَت فرماتی ہیں کہ نبیِّ رَحمت ، شفیعِ اُمّت،شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، تاجدارِ رسالت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے ،''گوشت کو(کھاتے وَقْت)چُھری سے مت کاٹو کیونکہ یہ عَجَمِیّوں کا طریقہ ہے اور گوشت دانتوں سے نوچ کر کھاؤ کیونکہ یہ زیادہ لذیذ اور خوشگوار ہے۔''
(ابوداو،د شریف ج۳ص۵۱۱ حدیث ۳۸۴۴)
اگر گوشت کا بڑا ٹکڑا مَثَلاً بُھنی ہوئی ران وغیرہ ہوتو حسبِ ضرورت چُھری سے کاٹنے میں مُضایَقہ نہیں۔
مرغی کی ٹانگ کی کالی ڈوریاں نکال دیجئے
سرکارِ اعلیٰحضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تحقیق کے مطابِق ذَبیحہ میں 22 چیزیں ایسی ہیں جن کا کھانا حرام یا ممنوع مکروہ ہے انہیں میں سے حرام مغز ہے جو کہ سفید ڈوری
Flag Counter