Brailvi Books

آدابِ طعام
277 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے کتاب میں مجھ پر درود پاک لکھا تو جب تک میرا نام اُس میں رہے گا فرشتے اس کیلئے استغفار کرتے رہیں گے۔
ایک غُلام آزاد کرنے کا ثواب
حُجَّۃُ الْاِسلام حضرتِ سیِّدُنا امام محمد غزالی علیہ رحمۃ الوالی فرماتے ہیں ، ''جو کھانے کا برتن ، چاٹے اور دھو کر اس کا پانی پی لے اُس کو ایک غُلام آزاد کرنے کا ثواب مِلتا ہے۔''
 (اِحیاءُ عُلُوم الدین ج۲ص۷)
دھو کر پینے کا طریقہ
میٹھے ميٹھے اِسلامی بھائیو!صِرف کھانے کی رِکابی ہی کو چاٹنا کافی نہیں ، جب بھی کسی پیالے یا گلاس وغيرہ میں چائے، دودھ، لسّی،پھلوں کا رس  (JUICE)
وغیرہ استِعمال فرمائیں ان کو بھی چاٹئے اور دھو کر پی لیجئے۔ اِسی طرح سالن یا کسی اور غذا کا اجتماعی کٹورا،کڑاہی یا پتیلا خالی ہوچکا ہے یا اُس میں معمولی سی غِذا باقی رَہ گئی ہے تو اس کو اور نکالنے کے چمَّچ کو بھی ممکن ہو تو صاف کر لیجئے عُمُوماً دیگوں ، پتیلوں اوربڑے برتنوں کے اندر کچھ نہ کچھ غذا باقی رَہ جاتی ہے جو ضائِع کر دی جاتی ہے، ایسا نہیں ہونا چاہئے جتنا ممکن ہو اُس سے غذائی اَجزاء نکال لیجئے ایک دانہ بھی ضائِع نہ ہونے دیجئے ۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اُس کو دھو کر پانی جمع کرکے فِرِج میں رکھ لیا جائے اور پکانے میں استِعمال کر لیا جائے، مگر یہ سب توفیقِ الہٰی عَزَّوَجَلَّ سے ہی ممکن ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ برتن یا گلاس وغیرہ کو چاٹنے یا دھونے میں یہ احتِیاط ضَروری ہے کہ اس سے کھانے کے اَجزاء خَتْم ہوجائیں۔ اگر برتن میں کھانے کے اَجزاء لگے
Flag Counter