حضرتِ نُبَیْشَہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ بِاِذنِ پروَرد گار دو عالم کے مالِک و مختار، مکّی مَدَنی سرکار، محبوبِ غَفّار عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ و سلَّم نے اِرشاد فرمایا ،''جو کھانے کے بعد برتن کو چاٹ لے گا وہ برتن اُس کیلئے اِسْتِغفَار کریگا۔''
(ابن ماجہ ج۴ص۱۴حدیث ۳۲۷۱)
ایک رِوایتَت میں یہ بھی ہے کہ وہ برتن کہتا ہے'' اے اللہ عَزَّوَجَلّ!َ اس کو جہنَّم سے آزاد کر جس طرح اس نے مجھے شيطان سے نَجات دی۔''
(کنز العمال ج ۱۵ ص ۱۱۱ حدیث ۴۰۸۲۲ )
مُفسّرِشہیر حکیمُ الامّت حضر تِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنّان فرماتے ہیں ، سَنا ہوا (یعنی آلودہ)برتن بغیر صاف کئے پڑا رہے تو اس سے شیطان چاٹتا ہے۔''
مُفسّرِشہیر حکیمُ الامّت حضر تِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ المنّان فرماتے ہیں ، ''برتن چاٹنے میں کھانے کا