صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے! دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول نے ایک بے نَمازی ماڈرن نوجوان کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا! یہ بھی معلوم ہوا کہ مکتبۃُ المدینہ کی جانِب سے شائِع ہونے والے سنّتوں بھرے رسائل بانٹنے کے بَہُت فوائد ہیں،اُس ماڈَرن نوجوان نے بھیانک اونٹ نامی رِسالہ پڑھا تو تڑپ کر ہاتھوں ہاتھ مَدَنی قافِلے کامسافِر بنا اور سر سبز و ہرابھرا ہوگیا۔ لہٰذا اپنے عزیزوں کے ایصالِ ثواب کیلئے، عُرسوں اور اجتِماعات ، شادی غمی کی تقریبات ، جنازہ و بارات اور جُلوسِ میلادمیں سنّتوں بھرے رسائل اور رنگ برنگے مَدَنی پھولوں کے جُدا جُدا پمفلٹ مکتبۃ المدینہ سے ھدِیّۃً حاصِل کر کے خوب خوب تقسیم کیجئے،شادی کارڈز
عاشِقانِ رسول لائے جنّت کے پھول آؤ لینے چلیں قافِلے میں چلو
بھاگتے ہیں کہاں آبھی جائیں یہاں پائیں گے جنّتیں قافِلے میں چلو