جب میں نے رسالہ ''بھیانک اونٹ'' پڑھا۔۔۔۔۔۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دونوں جہاں کی بَرَکتیں پانے کیلئے تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہئے۔ دعوتِ اسلامی کی بَرَکتوں کے کیا کہنے!کلکتّہ (ھند)کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ عرض کرتا ہوں، ان کا کہنا ہے، میں سنّتوں بھری زندگی سے بَہُت دُور ایک فیشن ایبل نوجوان تھا، ایک رات گھر کی طرف آ تے ہوئے اَثنائے راہ سبز سبز عماموں کی بہاریں نظر آ ئیں ، قریب گیا تو پتا چلا کہ بمبئی سے دعوتِ اسلامی والے عاشِقانِ رسول کا مَدَنی قافِلہ آ یا ہوا ہے جس کے سبب یہاں سنّتوں بھرا اجتِماع ہو رہا ہے۔ میرے دل میں آیا کہ یہ لوگ طویل سفر کر کے ہمارے شہر کلکتّہ آئے ہیں، ان کو سننا چاہئے لہٰذا میں اجتِماع میں شریک ہو گیا۔ اختِتام پر ان حضرات نے مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسالے بانٹنے شُروع کئے، خوش قسمتی سے ایک رسالہ