Brailvi Books

آدابِ طعام
266 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم) اُس شخص کی ناک خاک آلود ہو جس کے پاس میرا ذکر ہو ا وروہ مجھ پر دُرُود پاک نہ پڑھے۔
فرمائیں)(۲۰)دسترخوان پر گرے ہوئے دانے اور کھانے کے ذرّے وغیرہ اٹھانے میں سُستی کرنا(۲۱)پیاز اور لہسن کے چھلکے جلانا (۲۲)گھر میں کپڑے سے جھاڑو نکالنا(۲۳)رات کو جھاڑو دینا (۲۴)کُوڑا گھر ہی میں چھوڑدینا(۲۵)مَشائخ کے آگے چلنا(۲۶)والِدَین کو انکے نام سے پکارنا (۲۷) ہاتھوں کو گارے یا مِٹّی سے دھونا(۲۸)دروازے کے ایک حصّے سے ٹیک لگا کر کھڑے ہونا(۲۹)بیتُ الخَلاء میں وُضو کرنا(۳۰)بدن ہی پر کپڑا وغیرہ سی لینا(۳۱)چہرہ لباس سے خشک کرلینا(۳۲)گھر میں مکڑی کے جالے لگے رہنے دینا(۳۳)نَماز میں سُستی کرنا(۳۴)نَمازِ فَجر کے بعد مسجِد سے جلدی نکل جانا(۳۵)صبح سویرے بازار جانا(۳۶) دیر گئے بازار سے آنا (۳۷)اپنی اولادکو''کو سَنیں'' (یعنی بد دعائیں )دینا(اکثر عورَتیں بات بات پر اپنے بچّوں کو بد دعا ئیں دیتی ہیں اور پھر تنگدستی کے رونے بھی روتی ہیں!)(۳۸)گناہ کرنا خُصُوصاً جھوٹ بولنا (۳۹)چَراغ پھونک مار کربُجھا دینا(۴۰)ٹُوٹی ہوئی کنگھی استِعمال کرنا (۴۱)ماں باپ کیلئے دعائے خیر نہ کرنا(۴۲)عِمامہ بیٹھ کر باندھنا اور(۴۳)پاجامہ یا شلوار کھڑے کھڑے پہننا(۴۴)نیک اعمال میں ٹالَمْ ٹول( ٹا لَمْ۔ ٹول) کرنا۔
 (تَعْلِیْمُ الْمُتَعَلِّمِ طَرِیْقُ التَّعَلُّمِ ۷۳تا۷۶بابُ المدینہ کراچی)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
Flag Counter