کرنا (۸)چارپائی پر بِغیر دسترخوان بچھائے کھانا(۹)چارپائی پر خود سرہانے بیٹھنا اور کھانا پائِنتی (یعنی جس طرف پاؤں کئے جاتے ہیں اُس حصے)کی جانِب رکھنا (۱۰)دانتوں سے روٹی کترنا( برگر وغیرہ کھانے والے بھی احتِیاط فرمائیں) (۱۱)چینی یا مِٹّی کے ٹوٹے ہوئے برتن استِعمال میں رکھنا خواہ اِس میں پانی پینا(برتن یا کپ کے ٹوٹے ہوئے حصّے کی طرف سے پانی ، چائے وغیرہ پینا مکروہ ہے، مِٹّی کے دراڑوالے یا ایسے برتن جن کے اندرونی حصّہ سے تھوڑی سی بھی مِٹّی اُکھڑی ہوئی ہو اُس میں کھانانہ کھایئے کہ مَیل کچیل اور جراثیم پیٹ میں جا کر بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں)(۱۲)کھائے ہوئے برتن صاف نہ کرنا (۱۳)جس برتن میں کھانا کھایا ہے اُسی میں ہاتھ دھونا (۱۴)خِلال کرتے وَقت جو ریشہ نکلے اسے پھر منہ میں رکھ لینا(۱۵)کھانے پینے کے برتن کُھلے چھوڑ دینا۔ کھانے پینے کے برتن بسم اللہ کہہ کر ڈھانک دینے چاہئیں کہ بلائیں اُترتی ہیں اور خراب کر دیتی ہیں پھر وہ کھانا اور مُشروب بیماریاں لاتا ہے(۱۶)روٹی کو خوار رکھنا کہ بے ادَبی ہو اور پاؤں میں آئے۔