Brailvi Books

آدابِ طعام
262 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)مجھ پر دُرُود شریف پڑھو اللہ تعالی تم پر رحمت بھیجے گا۔
مَدَنی قافِلے کی سفر پر روانگی تھی۔ اِس دوران ایک اسلامی بھائی ایک غیر مسلم نوجوان کو امیرِ قافِلہ کی خدمت میں لائے۔ امیرِ قافِلہ نے سرکارِ نامدار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ و سلَّم کے اعلیٰ کردار سے مُتَعَلِّق چند خوشبودار مَدَنی پھول پیش کر کے اس کو اسلام کی دعوت پیش کی۔ اِس پر اُس نے بعض سُوالات کئے جس کے جوابات دیئے گئے۔
اَلحمدُ لِلّٰہ عَزَّوّجَلَّ
کم و بیش ایک گھنٹے کی انفرادی کوشِش کے بعد وہ غیر مسلم مُشرَّف بہ اسلام ہوگیا۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		     صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
اولاد کو کم عقلی سے بچانے کا نسخہ
اللہ کے مَحبوب ،دانائے غُیُوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوب عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کافرمانِ خیریت نشان ہے،'' جو شخص دسترخوان سے کھانے کے گرے ہوئے ٹکڑوں کو اٹھا کر کھائے وہ فراخی کی زندَگی گزارتا ہے اور اس کی اولاد اور اولاد کی اولاد کم عقلی سے محفوظ رہتی ہے۔''
     (کنزالعُمّال ج ۱۵ ص۱۱۱حدیث ۴۰۸۱۵)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
کافرآجائیں گے   راہِ حق پائیں گے                 اِن شاءَ اللہ،    چلیں قافِلے میں چلو

کُفر کا سر جُھکے       دیں کا ڈنکا بجے                اِن شاءَ اللہ،   چلیں قافِلے میں چلو
Flag Counter