Brailvi Books

آدابِ طعام
261 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جو مجھ پر ایک مرتبہ دُرُود شریف پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اُس کیلئے ایک قیراط اجر لکھتا ہے اور قیراط احد پہاڑ جتنا ہے ۔
''ماڈَرن ماحَول ''میں داڑھی مبارک جیسی عظیم الشان سنّت کے تَرک کو
مَعاذَاللہ عَزَّوَجَلَّ
''حکمتِ عملی ''تصوُّر کرتے ہیں ۔حقیقی حکمتِ عملی یِہی ہے کہ لاکھ بُرا ماحول ہو ، اَغيار کا زور ہو،بدمذہبوں کا شور ہو،کچھ ہی ہوآپ داڑھی شریف ،عمامہ پاک اور سنّتوں بھرے سادہ لباس میں ملبوس رہئے،کھانے پینے اور روز مرّہ کے معمولات میں سنّتوں کا دامن تھامے رہئے ، لوگوں کی اصلاح کیلئے انفِرادی کوشِش جاری رکھئے،
ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ
چَراغ سے چَراغ جلتا چلا جائے گا، حق کا بول بالا ہوگا،شیطان کا منہ کالا ہو گا،ہر طرف سنّتوں کا اُجالا ہو گا۔ دولتِ دنیا کا ہر عاشق ، میٹھے مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا متوالا ہو گا۔
ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ
گھر گھر نورِ حبیب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا اجالا ہو گا۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 			صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
انفرادی کوشِش کی ایک مَدَنی بہار ملا حظہ فرمایئے چُنانچِہ
کافر کا قبول اسلام
دعوتِ اسلامی کے عالَمی مَدَنی مرکز فضیان مدینہ (باب المدینہ کراچی)سے عاشِقانِ رسول کاایک 92 دن کا مَدَنی قافِلہ کولمبو کے سفر پر تھا۔ جس دن ضلع ''ایرو'' 30 دن کیلئے
خاک سورج سے اندھیروں کا اِزالہ ہوگا 	                آپ آئیں تو مرے گھر میں اُجالا ہو گا

ہو گا  سیراب  سرِ کوثر  و تَسنیم وُہی 	    جس کے ہاتھوں میں مدینے کا پیالہ ہو گا
Flag Counter