Brailvi Books

آدابِ طعام
255 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)تم جہاں بھی ہو مجھ پر دُرُود پڑھوکہ تمہارا دُرُود مجھ تک پہنچتا ہے ۔
اُس سے توبہ کر لیجئے ۔ آئِندہ کھانے کے ایک بھی دانے اور شوربے کے ایک بھی قطرے کا اِسراف نہ ہو اِس کا عہد کرلیجئے۔
وَاللہِ الْعَظیم !
قِیامت میں ذرہ ذرہ کا حساب ہونا ہے، یقینا کوئی بھی قِیامت کے حساب کی تاب نہیں رکھتا، توبہ سچّی توبہ کر لیجئے۔ درود پاک پڑھ کر عرض کیجئے۔یا اللہ عزوجل! آج تک میں نے جتنا بھی اِسراف کیا اُس سے اور تمام صغیرہ و کبیرہ گناہوں سے توبہ کرتا ہوں اور تیری عطا کردہ توفیق سے آئندہ گناہوں سے بچنے کی بھر پور کوشش کروں گا، یا ربِّ مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میری توبہ قَبول فرما اور مجھے بے حساب بخش دے ۔
امین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
            صَدقہ پیارے کی حیا کا کہ نہ لے مجھ سے حساب

        بخش  بے   پوچھے  لَجائے کو   لَجانا  کیا ہے
                        (حدائق بخشش شریف)
    پارہ ۸ سورۃُ الْاَعراف آیت نمبر ۳۱ میں
اللہُ ربُّ العٰلمین
کا فرمانِ عالیشان ہے:۔
کُلُوۡا وَاشْرَبُوۡا وَلَا تُسْرِفُوۡا ۚؕ اِنَّہٗ لَایُحِبُّ الْمُسْرِفِیۡنَ ﴿۳۱﴾٪
ترجَمہ کنزالایمان: اور کھاؤ اور پیو اور حد سے نہ بڑھو ،بے شک حد سے بڑھنے والے اسے پسند نہیں۔(پ۸ الاعراف ۳۱)
Flag Counter