Brailvi Books

آدابِ طعام
253 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پر ایک باردُرُود پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس پر دس رحمتیں بھیجتا ہے ۔
 بیٹھنا (۴)دیوار (یا کرسی کی پشت )وغیرہ سے ٹیک لگا کر بیٹھنا۔ یہ چاروں صورَتیں مناسِب نہیں۔ دوزانو یا اُکڑوں (یعنی دونوں گُھٹنے کھڑے کر کے)بیٹھ کر کھانا اچّھا ہے،طِبّی لحاظ سے بھی مفید ہے۔ کھڑے ہو کر کھانا اچّھا نہیں۔
                 (مِرٰاۃ شَرحِ مِشکوٰۃ ج ۶ ص۱۲)
ٹیک لگا کر کھانے کے طبّی نقصانات
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ٹیک لگا کر کھانا سنّت نہیں۔ اِس سنّت پر عمل نہ کر نے میں تین طبّی نقصانات بھی ہیں:۔(۱)کھانا اچّھی طرح چبا یا نہیں جا سکے گا اور اس میں لُعاب جس مقدار میں ملنا چاہئے اُتنا نہیں ملے گا جو کہ مِعدے میں جا کرنَشاستہ دار غذاؤں کوہَضم کر سکے اور یوں نِظامِ اِنْہِضام (یعنی ہاضِمہ )مُتَأَ ثِّرہو گا (۲)ٹیک لگا کر بیٹھنے سے مِعدہ پھیل جاتا ہے لہٰذا اس طرح غیر ضَرور ی خوراک مِعدے میں چلی جائے گی اور ہاضِمہ خراب ہو گا(۳)ٹیک لگا کر کھانے سے آنتوں اور جگر کو نقصان پہنچتا ہے ۔ 

    حُجَّۃُ الْاِسلام حضرت سیِّدُنا امام محمد غزالی علیہ رحمۃ اللہ الوالی فرماتے ہیں ، '' ٹیک لگا کر پانی پینا بھی مِعدے کیلئے نقصان دہ ہے۔''
 (اِحیاءُ العُلُوم ج ۲ ص ۵)
روٹی کا احترام کرو
گِری ہوئی روٹی اُٹھا کر کھالینا سُنَّت ہے چُنانچِہ اُمّ الْمُؤمِنِین سَیِّدَتُنا عائِشہ صِدِّیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا
Flag Counter