Brailvi Books

آدابِ طعام
251 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پر دس مرتبہ صبح اور دس مرتبہ شام درود پاک پڑھا اُسے قِیامت کے دن میری شفاعت ملے گی۔
ذات کی قسم ! جس نے مجھے تجھ پر سُوار فرمایا، میں تیرے ذَرِیعے کبھی کسی گناہ کی طرف نہیں گیا۔ جَرَاحَت ( آپریشن) کی تمام کار روائی اِس طرح ہوئی کہ وَلیدباتوں میں مصروف تھا اُسے خبر تک نہ ہوئی جب داغنے کی بُو پھیلی تب معلوم ہوا۔
شہزادے کی شہادت
اِس سفر میں حضرتِ سیِّدُنا عُروہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا دوسرا امتحان یہ ہوا کہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے شہزادے حضرت سیِّدُنا محمد بن عُروہ رضی اللہ تعالیٰ عنہماولید کے اَصطَبْل میں تشریف لے گئے تو کسی چَوپائے نے مار کر شہید کر دیا۔ جب مدینہ منوَّرہ
زادَھَااللہُ شَرَفًاوَّ تَعظِیْماً
واپَسی ہوئی تو پارہ ۱۵ سُورۃُ الکَہْف کی آیت نمبر ۶۲ کا یہ حصّہ تِلاوت کیا،
لَقَدْ لَقِیۡنَا مِنۡ سَفَرِنَا ہٰذَا نَصَبًا ﴿۶۲﴾
ترجَمہ کنزالایمان: بیشک ہمیں اپنے اس سفر میں بڑی مَشَقَّت کا سامنا ہوا۔(پ ۱۵الکَہْف ۶۲)
حضرت عُروہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سَخاوت
حضرتِ سیِّدُنا عُروہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے جُودوسَخاوت کا یہ عالَم تھا کہ جب باغ میں پھل پک کر تیّار ہو جاتے تو احاطے کی دیوار میں شِگاف فرما دیتے لوگ آ کر کھاتے اور باندھ کر لے بھی جاتے ۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب اپنے باغ میں تشریف لے جاتے تو پارہ۱۵ سُورۃُ الکَہْف کی آیت نمبر ۳۹ کا یہ حصہ وِردِ زبان ہوتا:۔
Flag Counter