Brailvi Books

آدابِ طعام
249 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس کے پاس میرا ذکر ہوا اور اُس نے مجھ پر درودِ پاک نہ پڑھا تحقیق وہ بد بخت ہوگیا۔
آئے تو صَبْر کی کوشِش کر کے خوب اَجرو ثواب کمانا چاہئے ۔ ہمارے بُزُرگانِ دین
رَحِمَہُمُ اللہُ المبین
کے صَبْر فرمانے کا انداز اور اُس پر ثواب و اَجر کمانے کاجذبہ بھی کیا خوب تھا ! چُنانچِہ شارِحِ بخاری فقیہ الھند حضرتِ علامہ مولیٰنا مفتی محمد شریفُ الحق امجدی علیہ رحمۃ القوی '' نُزھۃُ القاری شرحِ صحیحُ البخاری '' جلد ثانی ص ۲۱۳تا۲۱۵ پرنَقْل کرتے ہیں،حضرتِ سیِّدُنا عُروہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ جن کے والِد گرامی مشہورصَحابی حوارئ رسولُ اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم حضرتِ سیِّدُنا زُبیر بن عوام رضی اللہ تعالیٰ عنہ تھے اوروالدہ محترمہ حضرتِ سیِّدُتنا اسماء بنتِ ابوبکر صِدّیق رضی اللہ تعالیٰ عنہما تھیں۔آپ اُمّ الْمُؤمِنِین حضرتِ سَیِّدَتُنا عائِشہ صِدّیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے بھانجے اور حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن زُبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے سگے بھائی اورمدینہ منوَّرہ
زادَھَااللہُ شَرَفًاوَّ تَعظِیْماً
کے مشہور ''فُقہائے سَبْعہ''(یعنی سات جیِّدعُلَمائے کرام)میں سے ایک تھے، عابِد و زاھداور شب زندہ دار بُزُرگ تھے روزانہ بِلا ناغہ چوتھائی قراٰنِ پاک مُصحَف شریف سے دیکھ کر تِلاوت فرماتے اور چوتھائی قراٰن شریف رات تہجُّد میں پڑھتے ۔خلیفہ ولید بن عبد الملک کہا کرتا تھا کہ جسے جنّتی کو دیکھنا ہو وہ حضرتِ سیِّدُنا عُروہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دیکھے ۔ ایک بار سفر کر کے ولید بن عبدا لملِک کے یہاں تشریف لے گئے تھے۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے قدم مبارَک میں آکِلہ ہو گیا ، یہ وہ بیماری
Flag Counter