Brailvi Books

آدابِ طعام
248 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس کے پاس میرا ذکر ہو اور وہ مجھ پر دُرُود شریف نہ پڑھے تو لوگوں میں وہ کنجوس ترین شخص ہے۔
مشورہ دیا۔ میں گھبرا گیا، ایسے میں دعوتِ اسلامی کے ایک مبلِّغ کی انفِرادی کوشِش کے نتیجے میں زندَگی میں پہلی بار عاشِقانِ رسول کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے سنّتوں کی تربیّت کے تین دن کے مَدَنی قافِلے کا مسافِر بن گیا۔
اَلحمدُ لِلّٰہ عَزَّوّجَلَّ
مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے بِغیر آ پریشن کے میرامرض جاتا رہا۔
اَلحمدُ لِلّٰہ عَزَّوّجَلَّ
میرے جذبے کو مدینے کے 12چاند لگ گئے، اب ہر ماہ تین دن کے مَدَنی قافِلے میں سفر کی سعادَت حاصِل کرتا ہوں، ہر ماہ مَدَنی اِنعامات کا کارڈ جَمْعْ کرواتا ہوں اور مسلمانوں کو نَمازِ فَجر کیلئے جگانے کی خاطِر گھوم پھر کر صدائے مدینہ لگاتا ہوں۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		 صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
بغیر بے ہوشی کے آپریشن
ميٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا ۤپ نے !مَدَنی قافِلوں میں سفر کی کیسی بَرَکتیں ہیں۔ یہ یاد رکھئے ! بیماری اور مُصیبت مسلمان کیلئے عام طور پر باعِث رَحمت ہوتی ہے، ابھی آپ نے سنا کہ اسلامی بھائی کو اپنڈِکس کی تکلیف ہوئی پھرشِفاء کا سبب مَدَنی قافِلے کا سفر بنااِس طرح وہ مَدَنی ماحول میں رَچ بس گئے اور ان کا مَدَنی ماحول میں خوب پکّاہو جانا یقینا باعِثِ اِستِحقاقِ رحمت ہے ۔ تکلیف
بے عمل باعمل بنتے ہیں سَر بَسر                تُو بھی اے بھائی کر قافِلے میں سفر

اچّھی صُحبت سے ٹھنڈا ہو تیرا جگر               کاش!کر لے اگر قافِلے میں سفر
Flag Counter