Brailvi Books

آدابِ طعام
247 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)اُس شخص کی ناک خاک آلود ہو جس کے پاس میرا ذکر ہو ا وروہ مجھ پر دُرُود پاک نہ پڑھے۔
ہاتھ سے کھانے کے طبی فوائد
ميٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ڈاکٹروں نے اِعتراف کیا ہے کہ جو لوگ ہاتھ سے کھاتے ہیں ان کی اُنگلیوں سے ایک خاص قسم کی''ہاضِم رُطُوبت '' نِکل کر کھانے میں شامل ہوجاتی ہے جو جسم ميں اِنسُولین (INSULIN)کم نہیں ہونے دیتی اور اِس سے شوگر کے مریضوں کو فائِدہ ہوتا ہے،پھر کھانے کے بعد اُنگلیاں چاٹنے سے مزيدہاضِم رُطُوبَت پَیٹ میں داخِل ہوتی ہے جو آنکھوں ، دِماغ او رمِعدہ کیلئے بے حد مفید ہے اور یہ دِل ،معِدہ اور دماغی اَمراض کا زبردست عِلاج ہے ۔
APENDIXکا علاج ہوگیا
میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو! کھانے کی سنّتیں اپنی زندَگی میں نافذ کرنے کیلئے مَدَنی قافِلے میں سفر کو اپنا معمول بنا لیجئے۔ مُعاشرہ کے کئی بگڑے ہوئے افراد دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلے میں سفر کی بَرَکت سے
اَلحمدُ للہ عَزَّوّجَلَّ
راہِ را ست پر آ چکے ہیں۔ اس ضِمن میں مَتھرا(ھند)کے ایک اسلامی بھائی کا کچھ یوں بیان ہے، میں ایک ماڈَرن نوجوان تھا ، فلمیں ڈِرامے دیکھنا میرا مشغلہ تھا ، مکتبۃ المدینہ سے جاری ہونے والے بیان کی کیسیٹ '' T.V. کی تباہ کاریاں''سننے کا شَرَف حاصِل ہوا جس نے میری کایا پلٹ دی، میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے مُنسلِک ہو گیا۔ مجھے
APENDIXکی بیماری ہو گئی اور ڈاکٹر نے آپریشن کا
Flag Counter