Brailvi Books

آدابِ طعام
244 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جب تم مُرسلین (علیھم السلام )پر دُرُود پاک پڑھو تو مجھ پر بھی پڑھو بے شک میں تمام جہانوں کے رب کا رسول ہوں ۔
کھاؤ (بلکہ ان کے ساتھ بیچ والی مِلاکر )تین اُنگلیوں سے کھاؤ کہ یہ سُنَّت ہے اور پانچ سے مت کھاؤ کہ یہ گنواروں کا طریقہ ہے۔''
 (کَنزالعمّال ج ۵ ص۱۱۵حدیث ۴۰۸۷۲ )
شیطان کے کھانے کا طریقہ
حضرتِ سَیِّدُنا ابوہُریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے رِوایتَت ہے کہ سرکارِ دو عالَم، نُورِ مُجَسَّم ، شاہِ بنی آدَم ، رسولِ مُحتَشَم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ مُعَظَّم ہے، ''ایک اُنگلی سے کھاناشیطان کا اور دواُنگلیوں سے کھانا مُتَکبِّرِین (یعنی مغرورلوگوں )کااور تین اُنگلیوں سے کھانا اَنبِیاء (علیھم السلام) کا طریقہ ہے۔
              (جامِعِ صغیر ص۱۸۴حدیث ۳۰۷۴ )
سرکارِ مدینہ ،راحتِ قلب وسینہ ،فیض گنجینہ ، صاحبِ مُعَطَّر پسینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم بعض اوقات چار مبارَک انُگلیوں سے بھی کھانا تناوُل فرماتے تھے۔
             ( مُلخّصاً الجامِعِ الصَّغیر ص۲۵۰حدیث ۶۹۴۲ )
تین انگلیوں سے کھانے کا طریقہ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!تین اُنگلیوں سے کھانے سے نِوالہ چھوٹا بنے گا ، چھوٹا نِوالہ چبا نا آسان رہے گا۔ جتنا بہتر طریقے پر چبا ئیں گے اُتنا ہی منہ سے نکلنے والا ہاضِم لُعاب اُس میں شامل ہو گا اور اِس طرح کھانا جلدی ہَضم ہو گا ۔
Flag Counter