Brailvi Books

آدابِ طعام
243 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)مجھ پر دُرُود شریف پڑھو اللہ تعالی تم پر رحمت بھیجے گا۔
    اگر مُختلِف قِسم کے کھانے مَثَلاً زَردہ، پُلاؤ اور آچار وغيرہ ایک ہی تھال میں ہوں تَواِس صُورت میں دوسری جانِب سے لینے کی بھی اجازت ہے چُنانچِہ
مختلف کھجوروں کا تھال
حضرتِ سَیِّدُنا عِکْراش رضی اللہ تعالیٰ عنہ رِوایتَت کرتے ہیں کہ اللہ کے پیارے رسول، رسولِ مقبول، سیِّدہ آمِنہ کے گلشن کے مہکتے پھولعَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم و رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی بارگاہ میں ایک برتن پیش کیا گیا جسمیں بَہُت سا ثَرِید تھا۔ہم اسمیں سے کھانے لگے پس میں اپنا ہاتھ اسکے کَناروں میں اِدھر اُدھر چلانے لگا تو سرکارِ عالی وقا ر صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا،''اے عِکْراش! ایک ہی جگہ سے کھاؤ کیونکہ یہ ایک ہی (طرح کا)کھانا ہے۔''پھر ہمارے پاس ایک طَبَق لایا گیاجسمیں کئی اَقسَام کی تازہ کَھجوریں تھیں۔حُضُور سراپا نورصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا ہاتھ مُبارَک برتن میں ہر طَرَ ف تشریف لے جانے لگا اورارشاد فرمایا،''اے عِکْراش !جہاں سے چاہو کھاؤ کیونکہ یہ (کھجوریں)مُختلف اَقسَام کی ہیں۔''
(ابنِ ماجہ شریف ج۴ص۱۵حدیث ۳۲۷۴)
پانچ انگلیوں سے کھانا گنواروں کا طریقہ ہے
حضرتِ سَیِّدُنا عبدُ اللہ ابنِ عبّاس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے رِوایتَت ہے کہ نبیِّ آخِرُا لزَّماں، سروَرِ ذی شاں ، دو جہاں کے سُلطاں صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے انگھو ٹھے اور شہادت کی اُنگلی کیطرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا،''ان دو اُنگلیوں سے مت
Flag Counter