Brailvi Books

آدابِ طعام
242 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جب تم مُرسلین (علیھم السلام )پر دُرُود پاک پڑھو تو مجھ پر بھی پڑھو بے شک میں تمام جہانوں کے رب کا رسول ہوں ۔
نہیں آتے۔ سنَّتیں سیکھنے اور عوامُ النّاس کی موجودَگی میں سنَّتوں پرعمل کی جھجک اُڑانے کیلئے دعوتِ اِسلامی کے سُنَّتوں کی تربیّت کے مَدَنی قافِلوں میں سفر کیجئے اور وہاں ان سُنَّتوں کی باقاعِدہ مَشق کیجئے۔
اِن شا ءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ
مَدَنی قافِلوں میں سفر کی بَرَکت سے سُنّتوں پر عمل کرنا بَہُت آسان ہوجائے گا۔
ڈراؤنے خوابوں سے نجات
مَدَنی قافِلوں کی بَرَکتوں کے تو کیا کہنے! ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ مجھے بے حد ڈراؤنے خواب آیا کرتے تھے۔ میں نے عاشِقان رسول کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے سنُّتوں کی تربیّت کے 30دن کے مَدَنی قافِلے میں سفر کی سعادَت حاصِل کی۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
مَدَنی قافلے کی بَرَکت سے ڈراؤنے خواب آنے بند ہو گئے ، مجھے خواب میں میٹھے مدینے کی زیارت ہوئی اور اب خوابوں میں کبھی اپنے آپ کو نَماز میں مشغول پاتا ہوں تو کبھی تلاوت میں۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
    ميٹھے ميٹھے اِسلامی بھائیو! یا مُتَکَبِّرُ 21بار اوّل آخِر ایک بار دُرُود شریف سوتے وقت پڑھ لینگے تو
اِن شا ءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ
ڈراؤنے خواب نہیں آ ئیں گے۔
خواب میں ڈر لگے      بوجھ دل پر لگے             خوب جلوے مِلیں           قافِلے میں چلو 

ہوں گی حل مشکلیں   قافِلے میں چلو               پاؤ گے راحتیں            قافِلے میں چلو
Flag Counter