| آدابِ طعام |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)مجھ پر کثرت سے دُرُود پاک پڑھو بے شک تمہارا مجھ پر دُرُود پاک پڑھنا تمہارے گناہوں کیلئے مغفرت ہے۔
محروم کرنے کیلئے شيطان ہاتھ پکڑ کر بیچ میں ڈال دیتا ہو!حقیقت یہی ہے کہ شیطان اس بات کی کوشِش میں لگا رہتا ہے کہ مسلمان بھلائیوں سے محروم ر ہیں ۔ مُفَسّر ِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر تِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ المنّان فرماتے ہیں، ''کھانے کے برتن کے بیچ میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رَحمت نازِل ہوتی ہے ، بیچ سے کھانا حرص کی علامت ہے، حَریص رَحمتِ الہٰی عَزَّوَجَلَّ سے محروم ہے۔'' اِس حدیثِ مبارَک سے معلوم ہوتا ہے کہ مسلمانوں کے کھانے کے وَقت بھی رَحمتِ باری عَزَّوَجَلَّ کانُزُول ہو تا ہے خاص کر جب کہ سنّت کی نیّت سے کھایا جائے۔
(مراٰۃ شرحِ مِشکوٰۃ ج ۶ ص ۳۳، ۳۴)
دوسروں کو شرمندگی سے بچائیے
حضرتِ سَیِّدُنا عبدُاللہ ابنِ عُمَر رضی اللہ تعالی عنہما سے رِوایتَت ہے کہ نبیوں کے سلطان ، رَحمتِ عالمیان ، سردارِ دو جہان، محبوبِ رحمن عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ بَرَکت نشان ہے،''جب دستَرخوان لگے تو ہر شخص اپنے قریب سے کھائے اور اپنے ساتھ کھانے والوں کے آگے سے نہ کھائے اور رِکابی کے درمِیان سے نہ کھائے کیونکہ بَرَکت اُسی طرف سے آتی ہے اور کوئی بھی دستَرخوان اُٹھائے جانے سے پہلے نہ اُٹھے اور نہ ہی اپنا ہاتھ روکے جب تک سب لوگ اپنا ہاتھ نہ روک لیں اگرچِہ سَیر ہو چکا ہواور لوگوں کے ساتھ لگا رہے کیونکہ اسکا رُک جانا باقی لوگوں