Brailvi Books

آدابِ طعام
237 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پر دس مرتبہ صبح اور دس مرتبہ شام درود پاک پڑھا اُسے قِیامت کے دن میری شفاعت ملے گی۔
رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی انفِرادی کوشِش کایہ واقِعہ سُن کر مَدَنی قافِلے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، سب کے حوصلوں کو مدینے کے ۱۲ چاند لگ گئے اور انوار شریف سے آئے ہوئے چاروں اِسلامی بھائی ہاتھوں ہاتھ مَدَنی قافِلے میں مزید آگے سفر پر چل پڑے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
خواب کے ذریعے گھوڑی کا تحفہ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!کسی ولیُّ اللہ کا بعدِ وفات خواب میں رہنمائی کرنا کوئی اَچَنبے کی با ت نہیں، اللہ عَزَّوّجَلَّ کے نیک بندے بعطائے ربُّ العُلیٰ بَہُت کچھ کر سکتے ہیں چُنانچِہ خواجہ امیر خرد کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ لکھتے ہیں،سلطانُ المشائِخ حضرتِ سیِّدُنا محبوب الہٰی نِظام الدّین اولیا رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں، کہ، غِیاث پور کے قِیام سے پہلے میں ایک کوس ( یعنی تقریباً تین کلو میڑ دُور)کیلو کھری کی مسجِد میں نَماز جُمُعہ پڑھنے جایا کرتا تھا ۔ ایک بار اسی طرح نَمازِ جُمُعہ کیلئے پیدل جارہا تھا گرم ہوائیں چل رہی تھیں اور میں روزے سے تھا، مجھے چکّر آنے لگے اور میں ایک دوکان پر بیٹھ گیا۔ میرے دل میں خیال گزرا کہ اگر میرے پاس سُواری ہوتی تو سَہولت رہتی ۔ بعد میں شیخ سعدی کا یہ شعر میری زبان پر آیا ؎
دیتے ہیں فیض عام           اَولیائے کرام                   لوٹنے سب چلیں      قافِلے میں چلو

اولیا کا کرم    تم پہ ہو لاجَرَم                     مل کے سب چل پڑیں  قافِلے میں چلو
Flag Counter