Brailvi Books

آدابِ طعام
236 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)تم جہاں بھی ہو مجھ پر دُرُود پڑھوکہ تمہارا دُرُود مجھ تک پہنچتا ہے ۔
صاحبِ مزار کی انفرادی کوشش
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
الحمدُ للہ عَزَّوّجَلَّ
دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں بُزُرگوں کا بَہُت ادَب کیا جاتا ہے، بلکہ سچّی بات یہ ہے کہ اللہ ربّ العزّت عَزَّوّجَلَّ کی عنایت سے دعوتِ اسلامی فیضانِ اَولیاء ہی کی بدولت چل رہی ہے۔ چُنانچِہ ایک اسلامی بھائی کا بیان کردہ ایک صاحبِ مزار ولیُّ اللہ علیہ رحمۃ اللہ کی مَدَنی قافِلے کے لئے انفرادی کوشِش کا ایمان افروز واقِعہ اپنے انداز میں پیش کرتا ہوں ،
اَلحمدُ لِلّٰہ عَزَّوّجَلَّ
عاشِقانِ رسول کا ایک مَدَنی قافِلہ چکوال(پنجاب پاکستان )سے مُظفَّر آباد اور اَطراف کے دیہاتوں میں سنُّتوں کی بَہاریں لُٹا تا ہوا ایک مقام ''انوار شریف'' وارِد ہوا، وہاں سے ہاتھوں ہاتھ چار اسلامی بھائی تین دن کیلئے مَدَنی قافِلے میں سفر کیلئے عاشِقانِ رسول کے ساتھ شریک ہوئے ، ان چاروں میں''انوار شریف'' کے صاحِبِ مزار بُزُرگ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے خانوادے کے ایک فرزند بھی تھے ۔ مَدَنی قافِلہ نیکی کی دعوت کی دھومیں مچاتا ہوا '' گڑھی دوپٹّہ '' پہنچا ۔ جب انوار شریف والوں کے تین دن مکمَّل ہو گئے تو صاحِبِ مزار رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے رِشتے دار نے کہا، میں تو واپَس نہیں جاؤں گا کیوں کہ آج رات میں نے اپنے ''حضرت'' رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو خواب میں دیکھا ، فرما رہے تھے،'' بیٹا! پلٹ کر گھر نہ جانا مَدَنی قافِلے والوں کے ساتھ مزید آگے سفر جاری رکھنا۔'' صاحِبِ مزار
Flag Counter