Brailvi Books

آدابِ طعام
235 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پر دس مرتبہ دُرُود پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس پر سو رحمتیں نازل فرماتا ہے ۔
اندھا کر دے۔ چُنانچِہ آٹھویں دن وہ ''صَباحی '' اندھا ہو گیا ۔ حضرت سیِّدُنا عبدُاللہ بن وَھْب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ پر خوفِ خدا عَزَّوَجَلَّ کا غَلَبہ رَہتا تھا ۔ ایک بار ذِکر ِقیامت سُن کر دَہشت طاری ہو گئی اور بے ہوش ہو گئے ۔ہوش میں آنے کے بعد صِرف چند روز زندہ رہے اوراِس دَوران کچھ بھی نہ بولے ۔  ۱۹۷ھ؁میں وفات پائی۔
 (تذکرۃُ الحفّاظ ج ۱ص۲۲۳ )
اﷲ عَزَّوّجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
امین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یاربّ میں ترے خوف سے روتا رہوں ہر دم

دیوانہ   شَہَنشاہِ   مدینہ   کا  بنا  دے
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
اَولیاء کا جو کوئی ہو بے ادَب

نازل اُس پہ ہوتا ہے قہر و غضب
    یاربِّ مصطَفٰے! عَزَّوَجَلَّ وَصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہمیں اپنے پیارے حبیب شاہِ خیرُ الْاَنام صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم ، صَحابہ کرام علیھم الرضوان اور اولیائے عِظام رَحِمَہُمُ اللہُ تعالیٰ کا سچّا ادَب نصیب فرما، ان کی بے ادَبی اور ان کے بے اَدَبوں کے شر سے سدا محفوظ رکھ۔ اور اپنے پیارے حبیب کا سچّا دیوانہ بنا۔
Flag Counter