Brailvi Books

آدابِ طعام
230 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس کے پاس میرا ذکر ہوا اور اُس نے مجھ پر درودِ پاک نہ پڑھا تحقیق وہ بد بخت ہوگیا۔
کھڑے ہوکر کھانے کے طبی نقصانات
اِٹلی کے ایک ماہرِ اَغذِیہ ڈاکٹرکا کہنا ہے ، '' کھڑ ے ہوکر کھانا کھانے سے تِلّی اور دل کی بیماریاں نیزنَفسیاتی اَمراض پیدا ہوتے ہیں یہاں تک کہ بعض اوقات انسان ایسا پاگل ہو جاتا ہے کہ اپنوں تک کو پہچان نہیں پاتا۔''
سِیدھے ہاتھ سے کھائیں پئیں
سِیدھے ہاتھ سے کھانا پینا سُنَّت ہے ۔حضرتِ سَیِّدُنا عبدُا للہ ابنِ عُمَررضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ اللہ کے حبیب ، حبیبِ لبیب عَزَّوَجَلَّ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اِرشاد فرمایا،''جب کوئی کھانا کھائے تَو سِیدھے ہاتھ سے کھائے اور پانی پئیتو سِیدھے ہاتھ سے پئے۔''
 (صحیح مسلم ص۱۱۱۷حدیث ۲۱۷۴)
شیطان کا طریقہ
حضرتِ سَیِّدُنا عبدُا للہ ابنِ عُمَر رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ سرکارِ مدینہ صلی اللہ تعالی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اِرشاد فرمایا،'' کوئی شخص نہ اُلٹے ہاتھ سے کھانا کھائے نہ پئے کہ اُلٹے ہاتھ سے کھانا پینا شیطان کاطریقہ ہے ۔''
(ایضاً)
سِیدھے ہی ہاتھ سے لیں اور دیں
حضرتِ سَیِّدُنا ابوہُریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے رِوایتَت ہے کہ تاجدارِ مدینہ، قرارِ قِلْب وسینہ،صاحبِ مُعَطَّر پسینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اِرشاد فرمایا،''تم
Flag Counter