(اَشِعَّۃُاللَّمعات ج۳ ص۵۸۵ )
حضرتِ سیِّدُنا عَمرو بن قیس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں، امیرُالْمُؤمِنِین حضرتِ مولائے کائنات، علیُّ المُرتَضیٰ شیرِ خدا کَرَّمَ اللہُ تعالیٰ وَجْہَہُ الْکَرِیْم کی خدمتِ با بَرَکت میں عرض کی گئی، آپ اپنی قمیص میں پیوند کیوں لگاتے ہیں؟ فرمایا، اس سے دل نرم رہتا ہے اور مومِن اِس کی پَیروی کرتا ہے (یعنی مومِن کا دل نرم ہی ہونا چاہئے)
( حلیۃ الاولیاء ج ۱ ص ۱۲۴حدیث۲۵۴)
حضرتِ سَیِّدُنا اَنَس بن مالِک رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں،'' نبیِّ کریم، رء ُو فٌ رَّحیم
علیہِ اَفضْلُ الصَّلٰوۃِوَ التَّسلیم
نے کھڑے ہو کر پینے اور کھڑے ہو کر کھانے سے مَنع فرمایا ہے۔''
(مجمع الزوائد ج۵ص۲۳حدیث ۷۹۲۱)