صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے، دین کی تبلیغ کیلئے اِستری کیا ہوا ، بھڑکیلا لباس اورکَلَف دار خوبصورت عمِامہ ہی ضَروری نہیں، پیوند دا ر لباس ، سادہ عمامہ شریف سے بھی کام چلتا ہے ۔۔۔۔چلتا ہی نہیں دوڑتا ہے ۔۔ ۔ ۔ بلکہ دوڑتا ہی نہیں اس کو تو مَدَنی پر لگ جاتے ہیں اور سُوئے مدینہ منوَّرہ اُڑنے لگتا ہے ! سادہ لباس کے تو کیا کہنے !
کُفّار کی نَقّالی میں فَیشن کرنے والے ،ہروقت بنے سنورے رہنے والے ، نِت نئے ڈیزائن اور طرح طرح کی تَراش خَراش والے لباس پہننے والے اگر سادَگی اپنالیں تودونوں جہاں میں بیڑا پار ہو۔ چُنانچِہ سادہ لباس پہننے کی فضیلت
سادگی چاہئے عاجز ی چاہئے آپ کوگر چلیں قافِلے میں چلو
خوب خود داریاں اورخوش اَخلاقیاں آیئے سیکھ لیں قافِلے میں چلو
عاشِقانِ رسول لائے سنّت کے پھول آؤ لینے چلیں قافِلوں میں چلو