Brailvi Books

آدابِ طعام
225 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جب تم مُرسلین (علیھم السلام )پر دُرُود پاک پڑھو تو مجھ پر بھی پڑھو بے شک میں تمام جہانوں کے رب کا رسول ہوں ۔
بادشاہ(مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)تحفے میں دیا، پڑھا تواچّھا لگا۔ رَمضانُ المبارَک میں ایک دن کسی مسجِد میں جانے کی سعادت ملی تو اتِّفاق سے ایک سبز سبز عمامے اور سفید لباس میں ملبوس سنجیدہ نوجوان پر نظر پڑی معلوم ہوا یہ یہاں مُعْتَکِف ہیں۔ اُنہوں نے درسِ فیضانِ سنت دیا تو میں بیٹھ گیا۔بعدِ درس اُنہوں نے مجھ پر اِنفرادی کوشش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی بَرَکتیں بتائیں ۔ ان اسلامی بھائی کا لباس اس قَدَرسادہ تھا کہ بعض جگہ پیوندتک لگے ہوئے تھے، جب اُن کیلئے گھر سے کھانا آیا تو وہ بھی باِلکل سادہ تھا! میں ان کی سادَگی سے بَہُت زیادہ مُتَأَثِّرہُوا مجھے ان سے مَحَبَّت ہوگئی، میں ان سے ملاقات کیلئے آنے جانے لگا ۔ اِتِّفاق سے عیدُ الفِطرکے بعد ان اسلامی بھائی کا نِکاح تھا۔ یہ بے چارے غریب و تنگدست تھے مگر حیرت کی بات یہ تھی کہ انہوں نے اس بات کا مجھے ذرا بھی اِحساس نہیں ہونے دیا اور نہ ہی کسی قسم کی مالی امداد کیلئے سُوال کیا۔ میں اور زِیادہ مُتَأَثِّر ہوا کہ
ما شا ءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ
دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول کتنا پیارا ہے اور اس کے وابَستگان کس قَدَرسادہ اور خوددار ہیں۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
دعوتِ اسلامی کی مَحَبَّت میرے دل میں گھر کرتی چلی گئی حتّٰی کہ میں نے عاشِقانِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ہمراہ 8دن کے مَدَنی قافِلے میں سفر کیا۔میرے دل کی دنیا زَیرو زَبَر ہو گئی، قَلْب میں مَدَنی انقِلاب برپا ہو گیا اور میں نے گناھوں سے سچّی توبہ کر کے
Flag Counter