| آدابِ طعام |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم) مجھ پر دُرُود شریف پڑھو اللہ تعالی تم پر رحمت بھیجے گا۔
تقریباً ہر مُعامَلہ میں یَہود و نَصاریٰ کی نَقْل کی جاتی ہے ۔شادی یقینا میٹھی میٹھی سُنَّت ہے مگر افسوس کہ اِس عظیم سُنَّت کی اَدائیگی میں دِیگر مقدّس سُنَّتوں بلکہ مُتَعَدَّد(مُ۔تَ۔ عَدْ ۔ دَدْ)فرائض تک کا خُون کر دیاجاتا ہے! گانے باجے ،فِلمیں ،ڈِرامے ،ورائٹی پروگرام اور نہ جانے کیا کیا دَھما چَوکڑیاں ہوتی ہیں،کہ گھر کی عورَتیں خُوب ڈھول پیٹتی ہیں ،
مَعَاذاللہ ثُمَّ مَعَاذاللہ عَزَّوَجَلَّ
رَقص بھی کرتی ہیں آخِر کون سا حرام کام ایسا ہے جو آجکل ہمارے یہاں شادِیوں میں نہیں کیا جاتا؟
مَعَاذاللہ عَزَّوَجَلَّ
دُولہا شادی سے قَبْل ہی اپنی منگیتر کو اپنے ہاتھ سے انگوٹھی پہنا تا ہے،ساتھ سَیر وتَفْریح ہوتی ہے ، شادی میں بے حیائی سے بھرپور تَقاریب مُنْعَقِد ہوتی ہیں۔ عورَتوں میں اَجنبی مَرد مُوویز بناتے ہیں۔ کھانے کی دعوت بھی تَو میزکُرسی پر، بلکہ اب تو زیادہ '' ترقّی'' ہونے لگی ہے کہ کُرسیاں بھی ہٹا لی گئی ہیں صِرْف میزپر اَنْواع واَقسام کے کھانے چُن دیئے جاتے ہیں اور لوگ چَلتے پِھرتے مَیز کے گِرد گھومتے ہوئے کھاتے پیتے ہیں، حالانکہ ایسا کرنا ہرگز سنَّت نہیں۔ آپ غور تو فرمائیے کہ آج ''شادی خانہ آبادی '' ہوتی کس کی ہے ؟شادی کے بعد عُمُوماً ہر کوئی ''خانہ بربادی '' کا شِکار نظر آرہا ہے!کہیں ایسا تو نہیں کہ شادی جیسی پاکیزہ اور میٹھی میٹھی سُنَّت میں غير شَرْعی رُسُومات کی دُنیا ہی میں سزادی جارہی ہو!اگر اللہ عَزَّوَجَلَّ غَضَب ناک ہُوا تو آخِرت کی سزا کس قَدَر ہَولناک ہوگی!! اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں فِرَنگی تَہْذِیب وفَیشن