Brailvi Books

آدابِ طعام
222 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جو مجھ پر ایک مرتبہ دُرُود شریف پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اُس کیلئے ایک قیراط اجر لکھتا ہے اور قیراط احد پہاڑ جتنا ہے ۔
دوسروں کی موجودگی میں پردے میں پردہ کرتے وَقت یہ نیّت بھی کی جا سکتی ہے کہ مسلمانوں کے لئے بد نگاہی کا سبب دُور کر رہا ہوں۔''ہر کام میں جس قَدَر ہوسکے اچّھی اچّھی نیّتیں کر لینی چاہئیں، جتنی اچّھی نیّتیں زیادہ ہوں گی اُسی قَدَر ثواب بھی زیادہ ملیگا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے محبوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عظیم الشان ہے،''مسلمان کی نیّت اسکے عمل سے بہتر ہے ۔''
 (طبرانی معجم کبير ج۶ص۱۸۵حديث ۵۹۴۲)
ٹیبل کرسی پر کھانا
اعلیٰ حضرت مولیٰنا شاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن فرماتے ہیں ،''جُوتا پَہنے کھانا اگر اِس عُذر سے ہو کہ زمین پر بيٹھا ہے اور فَرش (یعنی دَری وغيرہ)نہیں جب تَو صِرف ایک سُنَّتِ مُسْتَحَبَّہ(مُسْ۔تَ۔حَبَّہ)کا تَرک ہے۔ اِس کیلئے بہتریہی تھا کہ جُوتا اُتار لیتا اور مَیز پر کھانا(رکھا ہوا)ہے اور یہ کُرسی پر جُوتا پہنے تَو وَضع خاص نَصاریٰ کی ہے۔اِس سے دُور بھاگے اور سرکارِ مدینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم فرماتے ہیں،
مَنْ تَشَبَّہَ بِقَوْمٍ فَہُوَ مِنْھُمْ
 (ابو داو،د ج۴ص۶۲حدیث۴۰۳۱)
جو کسی قوم سے مُشابَہَت پیدا کرے وہ انہیں میں سے ہے۔
شادی خانہ بربادی کے اسباب
ميٹھے ميٹھے اِسلامی بھائیو!افسوس صد کروڑ افسوس! آج کل ہمارے یہاں
Flag Counter