| آدابِ طعام |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)مجھ پر کثرت سے دُرُود پاک پڑھو بے شک تمہارا مجھ پر دُرُود پاک پڑھنا تمہارے گناہوں کیلئے مغفرت ہے۔
اَمراض سے حِفاظت ہوتی ہے۔ایک پاؤں کھڑا کرکے اور دوسرا بچھا کر کھانے کی سنّت کی بَرَکت سے تلّی کی بیماریوں سے بچاؤ ہوتا ہے اور رانوں کے پٹّھے مضبوط ہوتے ہیں۔ کہتے ہیں، چار زانو یعنی چوکڑی مارکر کھانے کے عادی کا موٹاپا بڑھتا اورتَوند نِکل آتی ہے۔نیزچار زانو کھانے سے دردِ قُولَنج( بڑی آنت کا درد)ہو جانے کا بھی خطرہ رہتا ہے ۔ایک آدَمی کا کہنا ہے، ''میں نے ایک اِنگریز کو دیکھا کہ دونوں گُھٹنے کھڑے کرکے زَمین پر سُرین لگا کر کھارہا تھا، میں نے حیرت سے اس کا سَبَب پوچھا، تو فوراً اپنے نِکلے ہوئے پیٹ پر ہاتھ مارکر کہنے لگا ،''اِس کو اندر کرنے کیلئے۔''
کھانا اور پردے میں پردہ
کھانے میں سُنَّت کے مطابِق بیٹھنے والے اِسلامی بھائی اور اسلامی بہن کو چاہئے کہ گُھٹنوں سے لیکر پاؤں کے پنجوں تک چادر سے اچّھی طرح پردے میں پردہ کرلے ۔ اگر کُرتے کا دامن بڑا ہو تو اسی کو اچّھی طرح پھیلا کر پردے میں پردہ کر لیجئے۔ پردے میں پردہ نہ کرنے سے سامنے بیٹھے ہوئے لوگوں کیلئے بعض اوقات آنکھوں کی حفاظت بَہُت مشکِل ہو جاتی ہے۔ اکیلے میں بھی پردے میں پردہ کرنا چاہئے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ سے حیاء کرنے کا سب سے زیادہ حق ہے ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ سے حیا کر رہا ہوں یہ نیّت کر لیں گے تو
اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ
اِس کا کثیر ثواب پائیں گے اور