بہتر یہ ہے کہ سب مسلمانوں کو دُعاء میں شامل کر لے اِس کا ایک فائدہ یہ بھی ہو گا کہ اگر خود اُس نیک بات کا حقدار نہ بھی ہوا تو اچّھے مسلمانوں کے طُفیل پا لے گا(۱۷)حُجَّۃُ الْاِسلام حضرت سیِّدُنا امام محمد غزالی علیہ رحمۃ اللہ الوالی فرماتے ہیں،مضبوط عقیدے کے ساتھ دُعاء مانگے اور قَبولیَّت کا یقین رکھے۔
( احیاءُ العُلُوم ج ۴ ص ۷۷۰)
کھانا کھانے کیلئے بیٹھنے کی ایک سُنَّت یہ ہے کہ سیدھا گُھٹنا کھڑا کریں اور اُلٹا پاؤں بچھا کراُس پر بیٹھ جائیں ۔جبکہ ایک اور بھی سُنَّت بیٹھنے کی ہے ۔چُنانچِہ حضرتِ سَیِّدُنا اَنَس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حُضُور سراپا نور ، شاہِ غَیُور صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو چُھوہارے تناوُل فرماتے دیکھا اور حُضُور صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم زمین سے لگ کر اِسطرح بیٹھے تھے کہ دونوں گھٹنے کھڑے تھے۔
(صحیح مسلم ص۱۱۳۰الحدیث۲۰۴۴ )
گھٹنے کھڑے کرکے کھانے کے فوائد
میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو!دونوں گُھٹنے کھڑے کر کے زَمین سے سُرین لگا کر کھانے سے بقدرِ ضَرور ت ہی کھانا مِعدے میں جاتا ہے جس کے سَبَب