Brailvi Books

آدابِ طعام
215 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پر ایک باردُرُود پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس پر دس رحمتیں بھیجتا ہے ۔
دل باندھااور دعوتِ اسلامی کے نور برساتے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ میں'' مَدَنی تربیت گاہ '' حاضِر ہو کر تین دن کیلئے مَدَنی قافِلے میں سفر کا ارادہ ظاہِر کیا، اسلامی بھائیوں نے نہایت شفقت کے ساتھ ہاتھوں ہاتھ لیا، عاشِقانِ رسول کی مَعِیّت میں ہمارا مَدَنی قافِلہ بابُ الاسلام سندھ کے صحرائے مَدینہ کے قریب ایک گوٹھ میں پہنچا ، دورانِ سفر عاشِقانِ رسول کی خدمات میں دعاء کی درخواست کرتے ہوئے میں نے امّی جان تشویشناک حالت بیان کی، اس پر اُنہوں نے امّی جان کیلئے خوب دعائیں کرتے ہوئے مجھے کافی دلاسہ دیا، امیرِ قافِلہ نے بڑی نرمی کے ساتھ اِنفِرادی کو شِش کر تے ہوئے مجھے مزید 30 دن کے مَدَنی قافِلے میں سفر کیلئے آمادہ کیا ، میں نے بھی نیت کر لی۔ میں نے امّی جان کی صِحّت یابی کیلئے خوب گڑگڑا کر دُعائیں کیں، تین دن کے اِس مَدَنی قافِلے کی تیسری رات مجھے ایک روشن چہرے والے بُزُرگ کی زِیارت ہوئی، اُنہوں نے فرمایا،'' اپنی امّی جان کی فِکْر مت کرو
اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ
وہ صِحّت یاب ہوجائیں گی۔'' تین دن کے مَدَنی قافِلہ سے فارِغ ہو کر میں نے گھر آکر دروازے پر دستک دی، دروازہ کُھلا تو میں حیرت سے کھڑے کا کھڑارہ گیا ، کیوں کہ میری وہ بیمارامّی جان جو کہ چارپائی سے اُٹھ تک نہیں سکتی تھیں اُنہوں نے اپنے پاؤں پر چل کر دروازہ کھولا تھا! میں نے فَرطِ مُسرّی سے ماں کے قَدَم چومے اور مَدَنی قافِلے
Flag Counter