| آدابِ طعام |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جو شخص مجھ پر درود پاک پڑھنا بھول گیا وہ جنت کا راستہ بھول گیا۔
شُدہ بَرَکت لوٹ آتی ہے ۔ غرضیکہ اس میں ہمارا فائِدہ ہے اور شیطان کے دو نقصان ، اور ممکن ہے کہ وہ مردود آئندہ ہمارے ساتھ بغیر بسم اللہ والا کھانا بھی اس ڈر سے نہ کھائے کہ شاید یہ بیچ میں بسم اللہ پڑھ لے اور مجھے قے کرنی پڑ جائے۔ حدیثِ پاک میں جس آدَمی کا ذِکر ہے غالِباً وہ اکیلا کھا رہا تھا اگر حُضورِ اکرمِ صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ساتھ کھاتا ہوتا توبسم اللہ نہ بھولتا کیوں کہ وہاں تو حاضِرین بسم اللہ بُلند آواز سے کہتے تھے اور ساتھ والوں کو بسم اللہ کہنے کا حکم کرتے تھے۔
(مراٰۃ شرحِ مشکوٰۃ ج۶ ص۳۰)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلحمدُ للہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول اور بالخصوص مَدَنی قافِلوں میں خوب دعائیں پڑھنے اورسیکھنے کا موقع ملتا ہے، دعوتِ اسلامی کی بہاروں کے تو کیا کہنے! بابُ المدینہ کراچی کے ایک اسلامی بھائی کا بیان اپنے انداز میں پیش کرنے کی سعادت حاصِل کرتا ہوں۔
ماں چار پائی سے اٹھ کھڑی ہوئی
میری امّی جان سخت بیماری کے سبب چارپائی سے اُٹھنے تک سے معذور ہو گئی تھیں اور ڈاکٹروں نے بھی جواب دیدیا تھا۔میں سنا کرتا تھا کہ عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں کی تربیت کے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں سفر کرنے سے دعائیں قَبول ہوتیں اور بیماریاں دُور ہوجاتی ہیں۔ چُنانچِہ میں نے بھی