Brailvi Books

آدابِ طعام
211 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس کے پاس میرا ذکر ہوا اور اُس نے مجھ پر درودِ پاک نہ پڑھا تحقیق وہ بد بخت ہوگیا۔
کھانے سے پہلے بِسْمِ اللہ نہ پڑھنے سے کھانے میں بے بَرَکتی ہوتی ہے ۔ حضرتِ سیدُنا اَبُو ایُّوب اَنْصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں ،''ہم تاجدارِ رِسالت ، ماہِ نُبُوّت صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی خدمتِ بَابَرَکت میں حاضِر تھے۔ کھانا پیش کیا گیا ، اِبْتِداء میں اِتنی بَرَکت ہم نے کِسی کھانے میں نہیں پائی، مگر آخِر میں بڑی بے بَرَکتی دیکھی۔ہم نے عرض کی ،''یارسولَ اللہ ! عَزَّوَجَلَّ وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ایسا کیوں ہُوا ؟ '' اِرشاد فرمایا،''ہم سب نے کھانا کھاتے وَقْت بِسْمِ اللہ پڑھی تھی ۔ پھر ایک شخص بِغير بِسْمِ اللہ پڑھے کھانے کو بیٹھ گیا،اُس کے ساتھ شیطان نے کھانا کھالیا۔''
(شرح السنۃ ج۶ ص ۶۲ حدیث ۲۸۱۸)
شیطان سے حفاظت
حضرتِ سیدُناسَلْمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ رِوایت کرتے ہیں،رحمتِ عالَم ، نُورِمُجَسَّم ، شاہِ بنی آدم ، رسولِ مُحتشم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اِرشاد فرمایا،''جِسے یہ بات پسند ہو کہ شیطان اسکے پاس سے نہ تو کھانا پائے اور نہ قیلولہ کرنے پائے اور نہ ہی رات گزارسکے توا سے چاہئے کہ جب گھر میں داخِل ہوتو سلام کرلے اور کھانے کیلئے بِسْمِ اللہ پڑھ لے۔''
     (مجمع الزوائد ج۸ص۷۷حدیث۱۲۷۷۳)
گھریلو جھگڑوں کا علاج
مُفسّرِشہیر حکیمُ الامّت مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ المنّان فرماتے ہیں ،'' گھر میں داخِل ہوتے وَقت
بِسْمِ اللہ الرحمٰن الرحیم ؕ
پڑھ کر پہلے سیدھا قدم دروازہ میں داخِل
Flag Counter