Brailvi Books

آدابِ طعام
212 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پر ایک بار دُرُود ِ پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس پر دس رحمتیں بھیجتا ہے ۔
کرنا چاہئے پھر گھر والوں کو سلام کرتے ہوئے گھر کے اندر آئیں۔اگر گھر میں کوئی نہ ہو تو
السَّلامُ علیکَ ایہاَ النَّبِیُّ وَ رَحمۃُ اللہِ وَ بَرَکاتُہٗ
کہے ۔ بعض بُزُرگوں کو دیکھا گیا ہے کہ دن کی ابتِداء میں گھر میں داخِل ہو تے وَقت
بِسْمِ اللہ الرحمٰن الرحیم
اور
قُلْ ھُوَ اللہ
شریف پڑھ لیتے ہیں کہ اس سے گھر میں اتِّفاق بھی رَہتا ہے (یعنی جھگڑا نہیں ہوتا )اور روزی میں بَرَکت بھی۔''
                        ( مِراٰۃ ج ۶ ص ۹)
بسم اللہ پڑھنا بھول جائے تو کیا کرے
اُمّ الْمُؤمِنِین حضرتِ سیدینا عائِشہ صِدِّیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ تاجدارِ مدینہ منوَّرہ ، سلطانِ مکّہ مکرَّمہ صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اِرشاد فرمایا ، '' جب کوئی شخص کھانا کھائے تَو اللہ عَزَّوَجَلَّ کانام لے۔یعنی بِسْمِ اللہ پڑھے اور اگر شُروع میں بِسْمِ اللہ پڑھنا بُھول جائے تو یُوں کہے،
''بِسْمِ اللہِ اَوَّلَہٗ وَاٰخِرَہٗ ۔ ''
         ( ابوداو،د شریف ج۳ص۴۸۷حدیث ۳۷۶۷)
شیطان نے کھانا اگل دیا
حضرتِ سیدُنا اُمیہ بن مَخْشِی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں،ایک شخص بِغیر بِسْمِ اللہ پڑھے کھانا کھارہا تھا، جب کھا چُکا، صِرف ایک ہی لُقمہ باقی رہ گیا ، وہ لُقمہ اُٹھایا اور اُس نے یہ کہا،
بِسْمِ اللہِ اَوَّلَہٗ وَاٰخِرَہٗ۔
تاجدارِ مدینہ صلّی اللہ
Flag Counter