| آدابِ طعام |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جب تم مُرسلین (علیھم السلام )پر دُرُود پاک پڑھو تو مجھ پر بھی پڑھو بے شک میں تمام جہانوں کے رب کا رسول ہوں ۔
کر اُلفت میں اپنی فنا یا الہٰی عطا کر دے اپنی رِضا یا الہٰی
داتا صاحب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی طرف سے مدنی قافلے کی خیر خواہی
ہمارا مَدَنی قافِلہ مرکزالاولیا ء لاہور داتا دربار رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی مسجِد کے اندر تین دن کے لئے قِیام پذیر تھا۔ ہم مَدَنی قافِلے کے جَدوَل کے مطابِق سنّتوں کی تربیت حاصِل کر رہے تھے،دورانِ حلقہ ایک صاحِب تشریف لائے انہوں نے عاشقانِ رسول کے ساتھ بڑی مَحَبّت کے ساتھ ملاقات کی پھر کہنے لگے ،اَلحمدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ آج رات میری قسمت کا ستارہ چمکا اور حُضُور داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مجھ گنہگار کے خواب میں یشریف لائے اور کچھ اس طرح فرمایا،'' دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلے والے عاشِقانِ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سنّتوں کی تربیت کیلئے عاشقانِ رسول کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں سفر کی ترکیب بناتے رہئے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ عملی طور پر کھانے کی سنّتوں بھری تربیت ہوتی رہے گی اور اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَل ّکبھی تو ایسا کھانا مل جائے گا کہ آپ کے وارے نیارے ہو جائیں گے چُنانچِہ اسلامی بھائیوں کے ساتھ پیش آنیوالا مَدَنی واقِعہ اپنے انداز میں پیش کرنے کی سعی کرتاہوں۔