Brailvi Books

آدابِ طعام
205 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)مجھ پر دُرُود شریف پڑھو اللہ تعالی تم پر رحمت بھیجے گا۔
ہے اور پانی پیا ہے تو اِس پر اُس کی حَمدکرتا ہے۔
         (صحیح مسلم ص۱۴۶۳الحدیث ۲۷۳۴)
ہر لقمہ پر پڑھنے کا طریقہ
سبحٰنَ اللہ عَزَّوَجَلَّ !
رِضائے الہٰی عَزَّوَجَلَّ پانے کا کتنا آسان نُسخہ ہے۔ خداعَزَّوَجَلَّ کی قسم! اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رِضا سے بڑھ کر کوئی سعادت ہی نہیں ۔ جس سے وہ راضی ہو گا اُسی کو اپنا دیدار بخشے گا، اُسی کو جنّتُ الفردوس میں داخِل فرمائے گا۔ ہر لقمہ کھانے اور ہرگُھونٹ پینے پر اللہ عَزَّوَجَلَّ کانام لینے اور لقمہ کھا چکنے اور گھونٹ پی چکنے کے بعد
اَلْحمدُ لِلّٰہ
کہنے کی عادت بنانے کی کوشِش کیجئے۔تا کہ کھانے پینے کا وَقت بھی غفلت میں نہ گزرے۔ ہو سکے تو ہر دو لقمے کے درمِیان
اَلحمدُ لِلّٰہ ، یا واجِدُ
اور
بِسمِ اللہ
کہنے کی عادت بنایئے کہ یوں ہر لقمہ کی ابتداء بِسمِ اللہ اوریا واجِدُکے ذِکر پر اورہر لقمہ کا اختام حَمد پر ہو گا۔اِن شاءَ اﷲ عَزَّوَجَلَّ نیکیوں کا انبار اور ثواب کے انوار ہی انوار ہوں گے۔مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ جیبی سائز کے رسالے 40 روحانی علاج ۱ ؎کے ص۱۱ پر ہے،یا وَاجِدُجو کوئی کھانا کھاتے وقت ہر نوالہ پرپڑھا کریگا اِن شاءَ اﷲ عَزَّوَجَلَّ وہ کھانا اُس کے پیٹ میں نُور ہوگا اورمرض دُور ہوگا ۔
(ا) یہ صرف 16صفحات کا رحمتوں اور برکتوں بھرا رسالہ مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے ہدیۃً طلب فرمائیے۔مجلس مکتبۃ المدینہ )
Flag Counter