Brailvi Books

آدابِ طعام
201 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)مجھ پر دُرُود پاک کی کثرت کروبے شک یہ تمہارے لئے طہارت ہے ۔
آپ حلوا خرید لیں تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے وہ رقم لی اور بیتُ المال میں لوٹا دی اور فرمایا کہ یہ ہمارے اخراجات سے زائد ہے۔ اس کے بعد آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آئندہ کیلئے بیت المال سے ملنے والے وظیفے میں اتنی رقم کم کروا دی۔
         ( الکامل فی التاریخ ،ج۲،ص۲۷۱)
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اِس حِکایت کو سُن کر فَقَط نعرہ دادو تحسین بُلند کر کے دل کو خوش کر لینے کے بجائے ہمیں بھی تقویٰ اور قَناعت کا درس حاصِل کرنا چاہئے۔ با لخصوص اربابِ اقتدار و حُکومت افسران نیز آئمّہ مساجد ، دینی مدارِس کے مدرِّسین اور مختلف اسلامی شُعبہ جات سے وابَستہ اسلامی بھائیوں کیلئے اِس حِکایت میں قَناعت و خُود داری اپنانے، حرص و طمع سے خود کو بچانے اوراپنی آخِرت کو بہتر بنانے کیلئے خوب خوب خوب سامانِ عبرت ہے۔ کاش! ہم سب محض نَفْس کی تحریک پر تنخواہ کی کمی بیشی یعنی '' اُس کی تنخواہ تو اتنی زیادہ اور میری اِتنی کم'' کہہ کہہ کر اس طرح کے مُعامَلات میں اُلجھنے کے بجائے قلیل آمدنی پر قَناعت کرتے ہوئے نیکیوں میں کثرت کے تمنّائی بن جائیں۔سیِّدُنا صِدّیقِ اکبررضی اللہ تعالیٰ عنہ کی پرہیزگاری اور دولتِ دُنیوی سے بے رغبتی کے مُتَعَلِّق ایک اور حِکایت سماعت فرمایئے چُنانچِہ
وقف کی چیزوں کے بارے میں احتیاط
امامِ عالی مقام ، امام عرش مقام،امامُ الہُمام حضرتِ سیِّدُنا امام حسن مُجتبیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں ، خلیفۃُ الرَّسول حضرتِ سیِّدُنا صِدّیقِ اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی وفات کے وقت اُمُّ الْمُؤمِنِین حضرتِ سیدینا عائِشہ صِدّیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا
Flag Counter