Brailvi Books

آدابِ طعام
197 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پر ایک باردُرُود پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس پر دس رحمتیں بھیجتا ہے ۔
مکتبۃ المدینہ کے رسالے کی بہار
ضِلع بہاولپور(پنجاب،پاکستان)کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ اسکول میں بُرے ماحول کے سبب فلموں کا جُنون کی حد تک شوقین ہو گیا تھا ، صرف فلمیں دیکھنے دوسر ے شہروں مَثَلاً لاہور ،اوکاڑہ وغیرہ حتّٰی کہ کراچی تک پَہنچ جاتا ۔ فلموں کے SEX APEAL مناظِر کی نُحوست کے باعِث مَعاذَ اللہ عَزَّوَجَلّ َبے پردہ لڑکیوں کا کالج تک پیچھا کرنا اور روزانہ داڑھی منڈانا میری عادت تھی ۔ نُحوست بالائے نُحوست یہ کہ مجھ پر تِھئِیٹَر میں،سرکس اور موت کے کنویں کے اندر کام کرنے کا بھوت سُوار ہو گیا۔گھر والے انتِہائی پریشا ن تھے ۔ ایک دن والِد صاحِب نے دعوتِ اسلامی کے ذمّہ داران سے بات کرکے عَلاقے کے عاشِقانِ رسول صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ہمراہ مَدَنی قافِلے میں سفر پر بھیج دیا ۔ آخِری دن امیرِ قافِلہ نے مجھے کالے بچھّو (مطبوعہ مکتبۃ المدینہ )نامی رِسالہ پڑھنے کو دیا ، میں نے پڑھا تو کانپ اُٹھا ۔ فوراً گناہوں سے توبہ کی اور چہرے پر ایک مُٹھّی داڑھی سجانے کی نیت کرلی ۔ واپَسی پر دعوتِ اسلامی کے ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی اور مکتبۃُ المدینہ کی جانِب سے جاری ہونے والے بیان کی کیسیٹ جس کا نام'' ڈھل جائے گی یہ جوانی '' تھاخرید ی اور جب گھر آکر بیان سنا تو اُ س نے میرے دل کی دُنیا ہی بدل کر رکھ دی!اَلحمدُ لِلّٰہ
Flag Counter