Brailvi Books

آدابِ طعام
196 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جو شخص مجھ پر درود پاک پڑھنا بھول گیا وہ جنت کا راستہ بھول گیا۔
ترغیب دلانے والوں اور سنّتوں بھرے اجتِماع کی دعوت پیش کرنے والوں نیز مُبَلِّغین کی نیکی کی دعوت کو سننے والوں کی قُبور بھی
اِن شا ءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ
حُضُور مُفِیضُ النُّور صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے نور کے صدقے نورٌ علیٰ نور ہوں گی ۔
گھر والوں کی اصلاح ضروری ہے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی اِصلاح ہم پر ضَروری ہے چُنانچِہ پارہ ۲۸ سُورۃُ التَّحْرِیْم کی آیت نمبر ۶ میں ارشادِ خداوندی عزّوجل ہے ،
 یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا قُوۡۤا اَنۡفُسَکُمْ وَ اَہۡلِیۡکُمْ نَارًا وَّ قُوۡدُہَا النَّاسُ وَ الْحِجَارَۃُ
ترجَمہ کنز الایمان: اے ایمان والو ! اپنی جانوں اور اپنے گھر والوں کو آگ سے بچاؤ جس کے ایند ھن آدَمی اور پتّھر ہیں۔
     اَلحمدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ''
گھر درس ''کے ذَرِیعے بھی اِس آیت کریمہ میں دئیے گئے حکم پر عمل ممکن ہوجائے گا ۔نیز اِس ضمن میں مکتبۃُ المدینہ سے جاری کردہ سنّتوں بھرے رسائل پڑھنا پڑھانا اور سنّتوں بھرے بیانات اور مَدَنی مذاکَرہ کی کیسیٹیں گھر میں چلانا بھی مُفید ہے ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ سنّتوں بھرے رسائل و کیسیٹوں کے ذَرِیعے بھی کئی لوگوں کی اِصلاح کے واقِعات ملتے ہیں،چُنانچِہ
قبر میں لہرائیں گے تاحَشر چشمے نور کے 

جلوہ فرماہوگی جب طَلعت رسولُ اللہ کی عزّوجل و ﷺ
  (حدائقِ بخشِش )
Flag Counter