| آدابِ طعام |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس کے پاس میرا ذکر ہو اور وہ مجھ پر دُرُود شریف نہ پڑھے تو لوگوں میں وہ کنجوس ترین شخص ہے۔
موسیقی کی آواز آتی ہوتو ہٹ جائیے
معلوم ہوا کہ جوں ہی مُوسیقی کی آواز آئے فوراً کانوں میں اُنگلیاں داخِل کرکے وہاں سے دُور ہٹ جائے کیوں کہ اگر اُنگلیاں تو کانوں میں ڈال دِیں مگر وہیں کھڑے یا بیٹھے رہے یا معمولی سا پرے ہٹ گئے تو مُوسیقی کی آواز سے بچ نہیں سکیں گے ۔اُنگلیاں کانوں میں ڈال کر نہ سہی مگر کسی طرح بھی مُوسیقی کی آواز سے بچنے کی بھرپور کوشِش کرنا واجِب ہے۔ آہ!آہ!آہ! اب توسیّاروں ،طیّاروں ، مکانوں ، دکانوں ،گلیوں بازاروں میں جس طرف بھی چلے جائیے مُوسیقی کی دُھنیں اور گانوں کی آوازیں سُنائی دیتی ہیں اور جو عاشقِ رسول کانوں میں اُنگلیاں ڈال کر دُور ہٹ جائے، اُس کا مذاق اُڑے ۔
وہ دور آیا کہ دیوانہ نبی کیلئے
ہر ایک ہاتھ میں پتّھر دکھائی دیا ہےمیٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کے ساتھ وابَستگی سے زندگی میں وہ وہ حیرت انگیز تبدیلیاں آتی ہیں کہ کئی بار اسلامی بھائیوں کو کہتے سناگیا ہے کہ کاش! ہمیں بَہُت پہلے دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول مُیَسَّرآگیا ہوتا ! دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی بَرَکتوں سے مالا مال ایک مَدَنی بہار مُلاحَظہ فرمایئے چُنانچِہ