ميٹھے ميٹھے اِسلامی بھائیو!یقینا سُنّت میں عظمت ہے،جہاں سُنّت پر عمل کرنے میں ثواب ملتا ہے وَہیں اِس کے دُنیوی فوائد بھی ہوتے ہیں۔ کھانے سے پہلے دونوں ہاتھ پہنچوں تک دھو لینا سنّت ہے ۔مُنہ کا اگلا حصّہ دھونا اور کُلّی بھی کر لینا چاہئے۔ چُونکہ ہاتھوں سے جدا جدا کام کئے جاتے ہیں اور وہ مختلف چیزوں سے مَس ہوتے ہیں لہٰذا ان پرمیل کُچیل اور کئی طرح کے جراثیم لگ جاتے ہیں ۔ کھانے سے پہلے ہاتھ دھولینے سے ان کی صَفائی ہوجاتی اور اِس سنّت کی بَرَکت کے سَبَب ہمیں کئی بیماریوں سے تحفُّظ(تَ۔حَفْ۔فُظْ) حاصِل ہوجاتا ہے ۔ کھانے سے پہلے دھوئے ہوئے ہاتھ نہ پُونچھے جائیں کہ تولیہ وغيرہ کے جَراثیم ہاتھوں میں لگ سکتے ہیں۔کہا جاتاہے، ایک ٹرک ڈرائیور نے ہوٹل میں کھانا کھایا اور کھانے کے فوراً بعد تڑپ تڑپ کر مرگیا۔دوسرے کئی لوگوں نے بھی اُس ہوٹل میں کھانا کھایا مگرا نہیں کچھ بھی