Brailvi Books

آدابِ طعام
186 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جو مجھ پر ایک مرتبہ دُرُود شریف پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اُس کیلئے ایک قیراط اجر لکھتا ہے اور قیراط احد پہاڑ جتنا ہے ۔
میں سستی نہیں کرنی چاہئے۔ خدا کی قسم! '' ایک نیکی'' کی اصل حقیقت بروزِ قِیامت ہی پتا چلے گی کہ جب کسی کی صرف ایک ہی نیکی کم پڑ رہی ہو گی اور وہ اپنے عزیزوں سے صِرف ایک نیکی کاسُوال کریگا مگر دینے کیلئے کوئی تیّار نہ ہو گا۔
شیطان سے حفاظت
سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ بَرَکت نشان ہے، کھانے سے پہلے اور بعد وُضُو (یعنی ہاتھ منہ دھونا )رزق میں کُشادگی کرتا اور شیطان کو دُور کرتا ہے۔
             (کَنزُالعُمّال ج ۱۰ ص ۱۰۶ حدیث ۴۰۷۵۵)
بیماریوں سے حفاظت کے نسخے
ميٹھے ميٹھے اِسلامی بھائیو! کھانے کے وُضو سے مُراد نَماز والا وُضو نہیں بلکہ اِس میں دونوں ہاتھ گِٹّوں تک اور منہ کا اگلا حصّہ دھونا اور کُلّی کرنا ہے۔ مُفسّرِشہیر حکیمُ الامّت حضرتِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنّان فرماتے ہیں ، ''تَوریت شریف میں دوبار ہاتھ دھونے کُلّی کرنے کاحُکم تھا ، کھانے سے پہلے اور کھانے کے بعد مگریَہود نے صِرف بعدوالا باقی رکھا، پہلے کا ذِکْر مٹادیا ۔ کھانے سے پہلے ہاتھ دھونے کُلّی کرنے کی ترغیب اِس لئے ہے کہ عُمُوماً کام کاج کی وجہ سے ہاتھ میلے ، دانت میلے ہو جاتے ہیں ، اور کھانے سے ہاتھ منہ چکنے ہو جاتے ہیں لہٰذا دونوں وَقت صفائی کی جائے۔ کھانا کھا کر کُلّی کرنے والا شخص
اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ
دانتوں
Flag Counter