| آدابِ طعام |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)مجھ پر کثرت سے دُرُود پاک پڑھو بے شک تمہارا مجھ پر دُرُود پاک پڑھنا تمہارے گناہوں کیلئے مغفرت ہے۔
کھانے کا وضو محتاجی دور کرتا ہے
حضرتِ سیدُنا عبدُا للہ ابنِ عباّس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے رِوایت ہے کہ سرکارِ مدینہ، سلطانِ باقرینہ ، قرارِ قلب وسینہ ، فیض گنجینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کااِرشادِ رَحمت بُنیاد ہے ،''کھانے سے پہلے اور بعد میں وُضُو کرنامُحتاجی کو دُور کرتا ہے اور یہ مُرسَلِیْن عَلیھم السَّلَام کی سُنّتوں میں سے ہے۔
(المعجم الاوسط ج ۵ ص۲۳۱حدیث ۶۶ ۱ ۷)
کھانے کا وضو گھر میں بھلائی بڑھاتا ہے
حضرتِ سیِّدُنا اَنَس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے رِوایت ہے کہ اللہ کے مَحبوب ، دانائے غُیُوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوب عَزَّوَجَلَّ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ و سلَّم نے فرمایا،'' جو یہ پسند کرے کہ اللہ تعالیٰ اُس کے گھر میں خیر(یعنی بھلائی) زِیادہ کرے تَو جب کھانا حاضِر کیاجائے ،وُضُو کرے اور جب اُٹھایا جائے اُس وَقت بھی وُضُو کرے۔''
(ابنِ ماجہ شریف ج۴ص۹ حدیث ۳۲۶۰ )
کھانے کے وضو کی نیکیاں
اُمّ الْمُؤمِنِین حضرتِ سیدتنُاعائِشہ صِدِّیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے رِوایت ہے کہ سرکارِ مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اِرشاد فرمایا،''کھانے سے پہلے وُضُو کرنا ایک نیکی اور کھانے کے بعدکرنا دو نیکیاں ہیں۔''
(جامع صغير ص۵۷۴حدیث ۹۶۸۲)
ميٹھے ميٹھے اِسلامی بھائیو! کھانے کے اوّل آخِر ہاتھ وغیرہ دھونے