| آدابِ طعام |
فرمانِ مصطَفےٰ:(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم) جس نے کتاب میں مجھ پر درود پاک لکھا تو جب تک میرا نام اُس میں رہے گا فرشتے اس کیلئے استغفار کرتے رہیں گے۔
مل کر کھانے کی مزید نیتیں
(۳۱)دستر خوان پر اگر کوئی عالم یا بزرگ موجود ہوئے تو اُن سے پہلے کھانا شروع نہیں کروں گا(۳۲)مسلمانو ں کے قُرب کی بَرَکتیں حاصِل کروں گا (۳۳) ان کو بوٹی ،کدّو شریف ،کھُرچن اور پانی وغیرہ کی پیش کش کرکے اُن کا دل خوش کروں گا ( کسی کی پلیٹ میں اپنے ہاتھ سے اٹھا کر ڈالدینا آداب کے خلاف ہے۔ جو چیز ہم نے ڈالی ہو سکتا ہے اس وَقت اسے اِس کی خواہِش نہ ہو)(۳۴)اُن کے سامنے مسکراکر صدقہ کا ثواب کماؤں گا (۳۵)کسی کو مسکراتا دیکھ کر اِس کی مسنون دُعا پڑھوں گا(مسکراتا دیکھ کر پڑھنے کی دُعا:
اَضْحَکَ اللہُ سِنَّکَ
یعنی اللہ عزوجل تجھے سدا ہنستا رکھے۔
(صحیح البخاری ج۴ص۴۰۳حدیث۳۲۹۴ )
(۳۶)کھانے کی نییں اور (۳۷)سنّتیں بتاؤں گا(۳۸) موقع ملا تو کھانے سے قبل اور (۳۹)بعد کی دعائیں پڑھاؤں گا (۴۰)غذاکا عمدہ حصّہ مَثَلاً بوٹی وغیرہ حرص سے بچتے ہوئے دوسروں کی خاطر ایثار کروں گا (تاجدارِ مدینہ صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ بخشِش نشان ہے،'' جو شخص اُس چیز کو جس کی خود اِسے حاجت ہو دوسرے کو دے دے اللہ عَزَّوَجَلَّ اِسے بخش دیا ہے ۔ '')
(اتحاف السادۃ المتقین ج۹ ص ۷۷۹)
(۴۱)ان کوخِلال اور (۴۲)تین اُنگلیوں سے کھانے کی مشق کرنے کیلئے ربڑ بینڈکا تحفہ پیش کروں گا(۴۳) کھانے کے ہر لقمہ پر ہو سکا تو اس نیت کے ساتھ بلند آواز سے
یا واجِدُ
کہوں گا کہ دوسروں کو بھی یاد آ جا ئے ۔