Brailvi Books

آدابِ طعام
183 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)مجھ پر دُرُود پاک کی کثرت کروبے شک یہ تمہارے لئے طہارت ہے ۔
 حسبِ ضَرورت کسبِ حلال کیلئے بھاگ دوڑ پر قوّت حاصِل کروں گا (یہ نِیتیں اُسی صورت میں مُفید ہوں گی جبکہ بھوک سے کم کھائے۔ خوب ڈٹ کر کھانے سے اُلٹا عبادت میں سُستی پیدا ہوتی گناہوں کی طرف رُجحان بڑھتا اور پیٹ کی خرابیاں جَنَم لیتی ہیں ) (۱۱)زمین پر (۱۲) اِتِّباعِ سنّت میں د سترخوان پر(۱۳)(چادر یا کرتے کے دامن کے ذَرِیعے ) پردے میں پردہ کر کے (۱۴)سنّت کے مطابِق بیٹھ کر (۱۵)کھانے سے قبل بسم اللہ اور(۱۶) دیگر دُعائیں پڑھ کر(۱۷) تین انگلیوں سے(۱۸)چھوٹے چھوٹے نِوالے بنا کر(۱۹) اچھی طرح چبا کر کھاؤں گا (۲۰)ہر لقمہ پریا واجِدُ پڑھوں گا(یا ہر لقمہ کے ختم پر
اَلحمد للہ
اور ہر لقمہ کے آغاز پریا واجِدُ اور
بِسمِ اللہ)
(۲۱) جو دانہ وغیرہ گر گیا اٹھا کر کھالوں گا(۲۲) روٹی کا ہرنِوالہ سالن کے برتن کے اوپر کرکے توڑوں گا (تاکہ روٹی کے ذرّات برتن ہی میں گریں)(۲۳)ہڈّی اور گرم مَصالَحَہ وغیرہ اچّھی طرح صاف کرنے اور چاٹنے کے بعد پھینکوں گا (۲۴) بھوک سے کم کھاؤں گا(۲۵) آخِر میں سنّت کی ادائیگی کی نیت سے برتن اور (۲۶)تین بار انگلیاں چاٹوں گا(۲۷)کھانے کے برتن دھو پی کر ایک غلام آزاد کرنے کے ثواب کا حقدار بنوں گا(۲۸) جب تک دسترخوان نہ اُٹھالیا جائے اُس وَقت تک بِلا ضَرورت نہیں اُٹھوں گا(کہ یہ بھی سنّت ہے)(۲۹) کھانے کے بعد بمع اول آخِر دُرُودشریف مسنون دعائیں پڑھوں گا(۳۰) خِلال کروں گا۔
Flag Counter