Brailvi Books

آدابِ طعام
182 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پر دس مرتبہ صبح اور دس مرتبہ شام درود پاک پڑھا اُسے قِیامت کے دن میری شفاعت ملے گی۔
ایک بُزُرگ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں میں ہر کام میں نیت پسند کرتا ہوں حتّٰی کہ کھانے ، پینے ، سونے اور بیتُ الخَلاء میں داخِل ہونے کیلئے بھی۔
(اِحیاءُ الْعُلُوم ج ۴ ص۱۲۶)
نبیوں کے سلطان ، رَحمتِ عالمیان ، سردارِ دو جہان محبوبِ رَحمن عَزَّوَجَلَّ و صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ و سلَّم کا فرمانِ عظیمُ الشّان ہے،''مسلمان کی نیّت اسکے عمل سے بہتر ہے۔''
(طبرانی مُعجم کبیر ج۶ص۱۸۵حدیث ۵۹۴۲)
نیت دل کے ارادے کو کہتے ہیں،زَبان سے کہناشَرط نہیں بلکہ زَبان سے نیت کے اَلفاظ کہے مگر دل میں نیت موجود نہ ہوئی تو نیت ہی نہیں کہلائے گی اور ثواب نہیں ملیگا۔ کھانے کی 43نیتیں پیشِ خدمت ہیں ان میں سے جو جو حسبِ حال ہوں اور ممکن ہوں کرلینی چاہئیں۔ یہ بھی عرض کرتا چلوں کہ یہ نیتیں مکمّل نہیں، علمِ نیت رکھنے والا اس کے ذَرِیعے اور بَہُت ساری نیتیں نکال سکتا ہے ۔ جتنی نیتیں زِیادہ ہو نگی اُتنا ہی ثواب بھی زیادہ ملیگا ۔
ان شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ
کھانے کی 43نیتیں
(۱،۲) کھانے سے قبل اور بعد کا وُضو کروں گا (یعنی ہاتھ مُنہ کا اگلا حصّہ دھوؤں گا اور کُلِّیاں کروں گا) (۳)کھانا کھا کرعبادت(۴)تِلاوت(۵)والِدین کی خدمت(۶) تحصیلِ عِلمِ دین (۷) سنّتوں کی تربی کی خاطِر مَدَنی قافِلے میں سفر (۸) عَلاقا ئی دَورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت(۹) اُمورِ آخِرت اور (۱۰)
Flag Counter